Izzat K Sodagar By Eman Babar Complete

Complete Novel

Izzat K Sodagar By Eman Babar  Complete

Novel name(in eng&Urdu):
Izzat k sodagar/ عزت کے سوداگر
Writer name(in eng&Urdu): Eman Babar/ ایمان بابر
Status : complete
Genre : Therapeutic Journey / Self-Healing.

Word count of your writing : 3,230
Description ( in Urdu): یہ تحریر اُن لڑکیوں کے لیے ہے جو محبت کی تلاش میں مختلف مردوں سے ملتی ہیں، جو اپنی قدر صرف اس دنیا کی وقتی محبت کی خاطر کھو بیٹھتی ہیں۔ آج کے دور میں خالص اور سچی محبت کا ملنا یا اس کی طلب کرنا شاید کسی بیوقوفی سے کم نہیں۔ اگر آپ کو ایسی محبت مل گئی ہے، تو یہ آپ کی خوش قسمتی ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ سو میں سے نوّے فیصد لوگ محبت نہیں، صرف اپنی خواہشات پوری کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا نے محبت کو ایک جسمانی خواہش تک محدود کر دیا ہے، اور اس کے اصل مفہوم کو مٹا کر رکھ دیا ہے۔ ایسے میں زِمل جیسی لڑکیاں خالص محبت کی تلاش میں ان درندوں کا شکار بن جاتی ہیں، اور ساری زندگی پچھتاوے میں گزار دیتی ہیں۔
اگر میری یہ تحریر آپ کو اندر سے جھنجھوڑنے، بدلنے، اور سوچنے پر مجبور کر دے، تو میں سمجھوں گی کہ میں نے اپنا حق ادا کر دیا۔

Promotion scenes(koshish krye k koi attractive scene ho)
لیکن میں نے تو صرف اتنا مانگا تھاکہ مجھے دل سے چاہا جائے…
مجھے انسان سمجھا جائےمیری عزت کا سودا نہ کیا جائے۔کیا میری مانگ غلط تھی، ڈاکٹر؟”
زمل نے تڑپتے ہوئے کہا۔

“بالکل بھی نہیں!لیکن تم یہ سب جس جنریشن سے مانگ رہی ہو وہ غلط ہے۔”
انہوں نے دھیرے سے مسکرا کر کہا۔

“میں سمجھی نہیں؟”
زمل نے الجھن سے اُن کی طرف دیکھا۔

“میری جان!آج کل کی جنریشن وہ نہیں رہی جس میں حیا ہوا کرتی تھی۔اب ہر دوسرا نوجوان سوشل میڈیا استعمال کرتا ہے،اور وہاں کس قسم کا مواد عام ہے،یہ تم بھی جانتی ہو اور میں بھی۔”

زمل نے بس ہاں میں سر ہلایا۔ڈاکٹر مہوین نے بات آگے بڑھائی:

“جب ہم نوجوان ایسے گند کو روز دیکھتے اور اپنے دل و دماغ میں اتارتے ہیںتو پھر ہماری خواہشات بھی ویسی ہی بن جاتی ہیں۔اور تم تو جانتی ہو… آنکھیں دل کا آئینہ ہوتی ہیں۔جب آنکھیں ہی پاکیزگی نہ دیکھیں تو دل میں خالص محبت کہاں سے آئے گی؟”

زمل کے دل پر اُن کی باتیں گہرے اثرات ڈال رہی تھیں۔ڈاکٹر مہوین بالکل درست کہہ رہی تھیں۔
واقعی… آج ہم جو دیکھتے ہیں،ہم وہی بننے اور کرنے کی خواہش کرتے ہیں۔

Your Instagram handle with exact spelling:
emista_inspires

Our Instagram:
@novelsclubb
Our Whatsapp Channel Link:
JOIN OUR WHATSAPP CHANNEL

Click On this Link Below To Download novel:

📱 Download Our Android App

Read all novels offline, get notifications, and enjoy a better reading experience!

Download Now

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *