Wo Qaatil By Bint E Azhar Complete
Genre: fictional story
Story description:
انتساب:
پیارے ریڈرز یہ میرا پہلا ناول ہے اور امید کرتی ہوں کہ یہ آپ سب کو اچھا لگے گا۔ اس کو لکھنے میں میری کزن اور لکھاری رمشا ریاض نے میری مدد کی ہے اور میں شکر گزار ہوں اپنی تین دوستوں کی جنہوں نے قدم بہ قدم مجھے حوصلہ دیا ہے۔
یہ ایک بیسمنٹ کا منظر تھا۔۔یہاں مکمل سناٹا تھا۔کمرے کے بیچ و بیچ کرسی جھول رہی تھی جس پر کوئی بیٹھا ہوا تھا سیاہ تھری پیس میں ملبوس اس کا کوٹ نیچے پڑا تھا۔ہاتھوں اور گردن کی نسیں ابھری ہوئی تھیں اور اس کی نسیں واضح دکھائی دے رہی تھیں۔وہ نوجوان اپنے آپ پر قابو پانے کے لیے اپنے چہرے پر بار بار ہاتھ پھیر رہا تھا۔صاف پتہ چل رہا تھا کہ وہ اپنے اشتعال کو اپنے اندر دبانے کی کوشش کر رہا تھا سامنے ایک وجود رسی سے جھول رہا تھا جو۔۔۔۔۔۔۔۔لیکن یہ کیا وہ۔۔۔۔۔۔۔۔وہ۔۔۔۔۔۔۔وجود۔۔۔۔۔۔۔۔تو۔۔۔۔۔۔بے جان لٹک رہا تھا۔ہر طرف خاموشی کا راج تھا اس شخص کا جسم خون آلود تھا۔اس کے چہرے کو کالے رنگ کے کپڑے سے ڈھک دیا گیا تھا جیسا کہ عموماً کسی قیدی کو پھانسی دینے سے پہلے کیا جاتا ہے تو کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس شخص کو پھانسی دی گئی تھی۔
°°°°°°°° °°°°°°°°°
