SibghatuAllah By Aqsa Batool Hayat Urdu Novel-Free PDF Download
Novel Theme (genra): Self awareness motivational, religious, Healing
Instagram Id:
@aqsabatoolhyyat
Novel Description in Urdu :
صبغت اللہ دو لوگوں کی کہانی ہے مگر اسے لکھا کئی انسانوں کے لیے گیا ہے۔ گاؤں کے باسی صبغت اللہ اپنی ساری زندگی صبر کا دامن تھامے اللہ کی رضا میں گزار دیتا ہے۔ ماہگل اس سے متاثر ایک ٹین ایج لڑکی ہے جس نے زندگی کے کئی سال اس جیسا بننے کی خفیہ کوشش کی ہے؟
کیا ماہگل صبغت اللہ جیسی بن سکی تھی؟ جاننے کے لیے
پڑھیے صبغت اللہ۔
……
”تم اداس ہو؟“
”ہاں میں اداس ہوں صبغت اللہ، شائد میں تھک گئی ہوں۔“
”وجہ پوچھ سکتا ہوں؟“
”مجھ سے کسی کو معاف نہیں کیا جارہا۔“
”کیا اس نے معافی مانگی ہے؟“
”خود سے نہیں مانگی۔
”ماہگل تم معاف نہیں کرنا چاہتی اور چاہتی ہو اللہ بھی اسے معاف نہ کرے۔“
ایک جھٹکے سے میرا سر اوپر ہوا اور میں نے ان کی جانب دیکھا۔
”اربوں انسانوں میں سے کوئی ایک آدھ ہی وہ خوشنصیب ہوتا ہے ماہگل جو واقعی میں شرمندہ ہوتا ہے۔ ندامت کے آنسو جس کا دامن نہیں چھوڑتے۔ وہ صحراؤں کی خاک چھانتا ہے۔ اپنی غلطیوں کے ازالے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔ وہ معافی نہ ملنے پر یہ نہیں سوچتا کہ فرض پورا ہوگیا ہے۔ وہ کئی سال اسی ریازت میں لگا دیتا ہے کہ کسی طرح اسے معافی مل جائے اور ہر کوئی ایسا نہیں کرسکتا۔ لوگ جلد تھک کر واپس اپنی زندگی میں مگن ہوجاتے ہیں۔“
”مجھے نہیں پتا صبغت اللہ یہ غلط ہے یا صحیح مگر کچھ چیزیں مجھ سے معاف نہیں ہوتیں، میں ان لوگوں سے بدلہ بھی نہیں لیتی مگر میں سوچتی ہوں جب زمین پٹھ جائے گی، ساتوں آسمان برابر ہوجائیں گے۔ اللہ کے عرش کے نیچے عدالت لگے گی۔ سب انسان برابر ہوں گے تب میں ان لوگوں سے حساب لوں گی جنہوں نے میری زندگی میں اندھیرے بھرنے کی کوشش کی تھی۔ یہ سب بہت خوفناک سا لگتا ہے، دل لرزا دینے والا مگر میں ایسا ہی سوچتی ہوں۔
….. . . . . . . . . .
Click On this Link Below To Download novel:
Sibghat Allah By Aqsa Batool Hayat – Complete
📱 Download Our Android App
Read all novels offline, get notifications, and enjoy a better reading experience!
Download Now Our Android App











Leave a Reply