Muhabbat K Jugnu By Ana Iyas Complete
يہ۔۔۔۔يہ گھٹيا فلم تم مجھے دکھانے لائ ہو” نشوہ نے نہايت بيزاری اور اکتاہٹ سے سينما کی اسکرين پر محجت کے گيت گاتے ہيرو، ہيروئن کو ديکھتے مزنی سے کہا۔
وہ دونوں ميٹرک سے لے کر يونيورسٹی تک بہترين دوست رہيں تھيں اور اب يونيورسٹی ختم ہوتے ہی جاب بھی اکٹھے کر رہيں تھيں۔
ہفتے کی رات تھی مزنی نے مووی کا پروگرام بنا ليا۔
چھ سے نو کا شو ديکھنے کی دونوں کو بڑی مشکل سے اجازت ملی۔
نشوہ سمجھی کوئ بہت کمال کی فلم ہے جسے ديکھنے کے ليۓ مزنی نے پچھلے ايک ہفتے سے رٹ لگائ ہوئ تھی۔
مگر فلم ديکھتے اسے سخت مايوسی ہوئ وہی گھسا پٹا اسکرپٹ۔ ايک لڑکا، ايک لڑکی کچھ ظالم سما ج جو ان کی محبت کے بيچ آجاتے ہيں۔
“يار تم تو ہو ان رومانٹک، کاش تمہيں اندازہ ہو يہ دونوں ايک دوسرے کے قريب کھڑے ايک پرفيکٹ ورمانٹک کپل نگ رہے ہيں” مزنی نے جس حسرت کا مظاہرہ کيا نشوہ نے افسوس سے سر ہلايا۔
“تو بيٹا تمہيں انکے رومانٹک کپل ہونے پر کيا فائدہ مل رہا ہے۔ فلم ہے کس کی اور ڈائريکٹر کون ہے” نشوہ نے اپنے دھيان ميں سرسری سا پوچھا۔
“ہاۓ ميرا آل ٹائمز فيورٹ اينگری ينگ مين۔ جزلان شاہ” مزنی نے محبت سے چور لہجے ميں جس شخص کا نام ليا نشوہ کو تو سنتے ساتھ ہی چارسو چاليس والٹ کا کرنٹ لگا۔
“وہی اسمگلر۔۔۔چرسی۔۔۔بڑا ڈان” نشوہ کی آواز ايک چيخ کی صورت نکلی۔ جو اس کی سيٹ کے بالکل پيچھے بيٹھے جزلان تک باسانی پہنچ چکی تھی۔
JOIN OUR WHATSAPP CHANNEL
Download Link is given below:
ONLINE READ:
[dflip id=”2944″ ][/dflip]
PDF DOWNLOAD LINK:
TAP HERE TO DOWLOAD