” میمونہ صدف ” کا جب بھی ذکر کیا جائے “سحر عترت” کا تذکرہ لازمی ہوتا ہے۔۔۔خواتین ڈائجسٹ میں شائع ہونے والا ناول ۔موضوع کے اعتبار سے اپنے قارئین کو ہمیشہ یاد رہے گا۔۔۔۔۔
اس ناول کا موضوع حسد ہے۔۔۔جادو ٹونہ۔۔۔رقابت ،سازش،،،نفرت ہے۔۔۔۔اس کے کردار ،،مسائل ہماری روز مرہ زندگی سے لیے گئے ہیں اس لیے اجنبیت محسوس نہیں ہوتی۔۔۔۔۔لکھاری نے عمیق مشاہدہ کے بعد ناول میں پیش آنے والے واقعات لکھے ہیں اور یہ بات قابل ذکر ہے۔۔۔۔ہم ہر دوسرے بندے سے سنتے ہیں کہ وہ بندش کا شکار ہے اس کے گھر میں بے برکتی ہے نحوست ہے بالخصوص لڑکیوں کی شادی کے مسائل۔۔۔۔یہ ساری باتیں لکھاری نے اس ناول میں بیان کی ہیں۔۔۔۔حاسد ہمیشہ ہمارے درمیان ہوتا ہے۔۔۔۔۔نقصان اپنوں کی طرف سے ہوتا ہے ۔۔۔۔اور اس گھرانے کی لڑکیاں اپنی بچی کے حسد کی بدولت اذیت کا شکار تھیں۔۔۔
باہر ایسے واقعات جو مافوق الفطرت لگتے ہیں ۔۔لکھاری نے کیسے تحریر کیے کیا یہ کہانی سچی ہے۔۔۔۔۔اور پھر جعلی پیر فقیر جو ہمیں اللہ سے دور کر دیتے ہیں۔۔۔۔۔ان مسائل کا حل کیا ہے ؟؟کیا ہم حاسدین کے حسد کا شکار ہیں؟؟ ۔۔۔۔دشمنوں سے کیسے نبٹیں؟؟۔۔۔۔۔لکھاری نے آخر میں جو کردار پیش کیا اس نے ہمارے سوالات کے جوابات دے دیے۔۔۔اللہ پر یقین لفظاً نہیں عملاً۔۔۔۔قران سے تعلق۔۔۔۔سورت بقرہ کی آخری آیات کی فضیلت۔۔۔۔۔۔اللہ حاسد کا حسد ضرور ظاہر کرتا ہے جیسے چچی کا حسد بھی کیسے ظاہر ہوا۔۔۔۔اس کو اپنی بیٹیوں کی کم مائیگی کا احساس تھا اور یہ جذبہ کب حسد میں بدلا خبر نہ ہوئی۔۔۔
آپ کا نصیب کبھی کوئی چھین نہی سکتا اس بات سے لاعلمی ہم عورتوں کو جادو کی طرف لے جاتی ہے۔۔۔۔۔آپ طہارت کو اختیار کریں۔۔۔اللہ سے مضبوط رابطے رکھیں۔۔۔۔اور اپنے نصیب پر شاکر رہیں تو کوئی شک نہیں کہ منزل مل جاتی ہے۔۔۔ناول میں سسپنس اور خوف کا عنصر۔۔۔۔اثر انگیزی۔۔۔۔رواں انداز مکالمہ نگاری۔۔یقینا داد کی مستحق ہے۔۔۔۔۔اس ناول نے ہر قاری کو متاثر کیا ہے اور یہ بات قلم کا حق ادا کرتی ہے۔۔۔۔جادو کس اذیت سے دوچار کرتا ہے اور خبیث چیلے کس طرح ہمارے کاموں میں رکاوٹ ڈالتے ہیں اس موضوع پر بہت سے لوگ بات کرتے ہیں لیکن ان کو کہانی کی صورت میں لکھنا اور اس طرح کے ہر ایک کو احساس ہو۔۔۔۔یہ ہی اس ناول کی خوبی ہے ۔۔۔۔۔
ایک یادگار تحریر ۔۔اللہ لکھاری کے ہنر کو سر سبز رکھے آمین _
Download Link is given below:
ONLINE READ:
PDF DOWNLOAD LINK: