میں نے پوری کوشش کی ہے کہ نوجوان نسل میں مثبت سوچ کو ابھارا جائے، “ہم جنس پرستی”کے بارے میں اللہ سبحان و تعالی کے عذاب سے ڈرایا جائے صرف اور صرف قرآن و حدیث کی روشنی میں ۔
باقی خون کے رشتوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی میرا بنیادی مقصد تھا ۔۔ اس سوشل میڈیا کے دور میں ہم اپنی یہ قدریں کھوتے جارہے ہیں ۔ یہ رشتے ناطے ہماری زندگیوں کی خوبصورتی ہیں ۔ بچوں کا بڑوں کے ساتھ ادب و لحاظ اور شرم و حیا بھی میرا بنیادی مقصد تھا ۔
انس ، ثوبان اور زیاد جیسے مختلف کرداروں کو سوچنا اور انکی شخصیت کے مطابق لکھنا بھی بعض اوقات گھمبیر مسئلہ بن جاتا تھا ۔ بارہا قسط کو پڑھنا اور املا کی غلطیاں نکالنا بھی کسی مشن سے کم نہ تھا ۔
“سبیل” میں اہم نکتہ اٹھانے کی بہت کوشش کی ہے کہ “ہر مشکل کے بعد آسانی ضرور آتی ہے”۔
میری دعا ہے کہ اللہ سبحان و تعالی پڑھنے والوں کو عمل کی توفیق عطا فرمائے اپنی رحمت سے بخش دے آمین ۔اور اللہ سبحان و تعالی مجھے ریا کاری سے بچائے، میرے لیئے اس موضوع پر میرا قلم اٹھانا صدقہ جاریہ بنا دے آمین یا رب العالمین ۔۔۔
ITS COMPLETE LINK IS AVAILABLE.TAP ON LINKS BELOW TO DOWNLOAD PDF/READ ONLINE.
JOIN OUR WHATSAPP CHANNEL
Download Link is given below:
ONLINE READ:
PDF DOWNLOAD LINK: