Khuabon K Aasre By Umm E Muavia PDF Download
Genre: family based, social issue based
Status: complete
Sneak Peak:
آٸینے کے سامنے کھڑی وہ اپنا سراپا بڑے انہماک سے دیکھ رہی تھٸ۔۔کالے رنگ کے بھاری اور کام دار لباس جو اماں نے پیسے جوڑ جوڑ کر اس کے لیے خصوصی آج کے دن کے لیے خریدا تھا پہنے بہت حسین لگ رہی تھی۔۔ سرخ و سفید رنگ نیلی آنکھیں اور لمبے گھنے کال بال کھولے وہ کوٸ شہزادی لگ رہی تھی۔۔
بس کر دے بسمہ کتنا نیہارے گی خود کو؟؟
اس کی سہیلی امبش جو کب سے اسے آٸینے کے سامنے کھڑا دیکھ رہی تھی زچ ہوتی بولی۔۔
بس بس ہو گیا تو نے بہت اچھا تیار کیا ہے مجھے چل اب چلتے ہیں رسم شروع ہونے والی ہے۔۔
وہ امبش کا ہاتھ پکڑتی ایک ہاتھ سے دوپٹہ سنبھالتی باہر کو دوڑی۔۔
اماں کھانا دے دو پھر میں سونے چلی جاتی ہوں اگر بھاٸ یا ابا نے دیکھا تو دھنک کر رکھ دیں گے۔۔
وہ بالوں کو لپیٹ کر کیچر میں قید کرتی کچن میں موجود ماں کے پاس آٸ۔۔
تو کمرے میں جا میں کھانا وہیں لاتی ہوں یہ کپڑے بھی بدل دے اور احتیاط سے جانا تیرے ابا یہیں بیٹھے ہیں باہر۔۔
اماں نے اسے کہا تو سر ہلاتی ادھر ادھر دیکھتی کمرے میں جانے لگی مگر باپ کی آواذ پر اس کے دل کی دھرکن تھم گٸ۔۔نیلی آنکھیں خوف سے پھیل گٸیں۔۔
Download Link is given below: