Akhri Manzil By Dua Fatima PDF Download
یہ کہانی ہے ان لوگوں کی جو آخرت سے یہ سوچ کر غافل رہتے ہیں کہ ابھی ہمارے پاس وقت ہے۔۔۔ابھی ہمارے پاس زندگی ہے۔۔۔ابھی ہماری عمر ہی کیا ہے؟
Complete novel
Islamic motivational novel
Instagram ID: novelicious_31
Promotion scenes:
“من ربک؟؟؟ ”، پہلا سوال آندھی کی طرح اس وسیع قبر میں گونجا تھا۔
سوال تو آسان تھا کیونکہ اس کا ذہن تو جانتا تھا کہ اس کا رب اللہ ہے۔۔۔اس کی زبان بھی یہ کہنا چاہتی تھی۔۔۔مگر پتا نہیں کیسے یہ الفاظ اس کی زبان سے ادا نہیں ہو پا رہے تھے۔۔۔اس کو اپنی زبان کسی پنجرے میں قید معلوم ہو رہی تھی۔۔۔وہ کہنا چاہتا تھا “ربی اللہ”، مگر جو منہ سے نکلا وہ بہت خطرناک تھا۔ اس وقت منکر و نکیر کے سامنے اس کی زبان سے ادا ہونے والے الفاظ “مجھے نہیں پتا”، تھے۔ وہ دو سیکنڈز کے لۓ تو خود بھی حیران رہ گیا تھا۔۔۔یہ اس نے کیا کہہ دیا تھا؟ اسے یہ تو نہیں کہنا تھا۔۔۔اسے تو کچھ اور کہنا تھا۔
بے اختیار اسے اپنی دنیاوی زندگی یاد آئی تھی۔۔۔اپنا بھرم اور اپنا غرور پتا نہیں کیوں اچانک سے یاد آیا تھا۔کیسا رعب تھا اس کا۔۔۔کیا انداز تھا۔۔۔کیا ادائيں تھیں۔کیا ہی بات تھی۔