Aik Daadi Sub Pe Bhaari PDF Download

Aik Daadi Sub Pe Bhaari PDF Download

”افہوہ! پتا نہیں یہ ہر سال عید سے پہلے تفصیلی صفائیاں کرنے کا ٹرینڈ کس نیک بخت کی ایجاد ہے ۔جسے خوش اسلوبی سے پورا کرنے اور ہر سال ہی عملی جامہ پہنانے کے لئے پہلے تو سارا سال غافل رہو۔۔خوب زبردست قسم کی نظر اندازی اور مکمل کام چوری دکھا کر کونوں کھدروں میں جمع ہوئے کوڑے سے قطع تعلق رہو اور پھر عید کے قریب لگ جاؤ جی کمر کس کے صفائیوں میں ۔۔میں تو کہتی ہوں ،ہمیں اس سال لازماً دھرنا دینا چاہیے تھا دادو کے کمرے کے دروازے پر ۔۔کہ یہ گلابوں (ملازمہ) کو کیوں رکھا ہوا ہے کام پر ۔جب یہ کام ہم ہی سے کروانے ہوتے ہیں ۔۔“
اذنہ اس وقت کمر پر چنری کسے صحن کے وسط میں اسٹول پر چڑھی ہوئی تھی اور بے تہاشا بگڑے موڈ کے تحت چھت سے لٹکے پنکھے کو رگڑ رگڑ کر مٹی کے داغوں سے پاک کرنے کی محنت کرتی خود بھی احتجاج پر کمر بستہ تھی ۔۔
اس کے منہ سے بظاہر شائستہ مگر جلی کٹی روداد پر زوبیہ نے تیکھی گھوری ماری۔۔
اذنہ کے کھلنڈر پن اور کاہل فطرت سے کون بھلا ناواقف تھا ۔۔
وہ بذات خود بھی اس وقت دادو کے حکم پر جالے صاف کرنے میں مدغم تھی۔۔
جالوں کا جھانبا تو آدھے میں ہی ٹوٹ کر دم توڑ گیا تھا ۔۔مگر پھر بھی زوبیہ میڈم اپنے اینٹک دماغ سے ایک عدد جگاڑی آئیڈیا بطورِ اہتمام لائے وائپر کا ڈنڈا نکال اس کے سرے پر جھاڑو کس کے باندھے بڑی ہی مہارت سے جالوں کا بائیکاٹ کرتی جا رہی تھی ۔۔

JOIN OUR WHATSAPP CHANNEL

Welcome to NOVELSCLUBB! Thanks for visiting..

Novelsclubb is a newly launched website specially designed for social media writers and readers. Novelsclubb’s aim is to provide best quality pdf for writers and readers for free. NOVELCLUBB web offers the best types of novels. This site has a vast collection of Urdu novels where you will find good and quality material to study without vulgarity and bold content.
If you want to publish your novel, article, afsana on our website contact us on our given contacts pages.
Instagram: @novelscclubb
F.B: novelsclubb
Whatsapp:03257121842
Gmail: novelsclubb@gmail.com

Download Link is given below:

Aik Daadi Sb Pe Bhaari Eid Special Novel

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *