Bahon Main Tham Le by Ayesha Zulfiqar

Embracing Love and Family Bonds: Bahon Main Tham Le by Ayesha Zulfiqar – Complete Romantic Novel in PDF

JOIN OUR WHATSAPP CHANNEL

کہانی جوائنٹ فیملی سسٹم پر مبنی ہے۔بہت سارے کردار ہیں۔۔بہت سارے کپل ہیں۔۔بہت سارے رشتے ہیں۔۔بہت سارے اسباق ہیں۔۔اور بہت سارا مزہ ہے۔۔کہانی ہے رملہ حسن نامی لڑکی کی جس کی منگنی اویس نامی لڑکے سے ہوتی ہے۔۔اویس ایک جوائنٹ فیملی کا باسی ہے جہاں اس کا باپ اور اس کے چچا کی فیملی ایک ساتھ بڑے سے گھر میں رہتے ہیں۔ اویس منگنی کے بعد رملہ کو بات چیت اور لنچ پر مجبور کرتا ہے جبکہ وہ انکار کر دیتی ہے۔ اویس دھیرے دھیرے رملہ سے دور ہوتا جاتا ہے۔وہیں اویس کے چچا کے بیٹے حمزہ کو رملہ پسند آ جاتی ہے۔۔اویس کی بہن علینہ کا رشتہ اویس کے دوست حاتم کے ساتھ ہوا ہے۔حاتم کی بہن شرمین جو کہ اویس کو ورغلاتی ہے اور اویس عین نکاح کے وقت ہال سے بھاگ جاتا ہے۔۔ سو عزت کو بچانے کے لیے اویس کا چھوٹا بھائی زبیر رملہ سے نکاح کر لیتا ہے۔۔عین نکاح کے وقت حمزہ خود کے لئے بولنے کی کوشش کرتا ہے لیکن بات آئی گئی ہو جاتی ہے۔۔اب حمزہ کے دل میں رقابت کا ایک بھانبھڑ جل رہا ہے۔۔ اس کے ساتھ ساتھ حمزہ کہ بہن ناعمہ جو کہ زبیر کو پسند کرتی ہے۔۔وہ بھی رملہ سے کھچی کھچی سی رہتی ہے۔۔ کیا رملہ حسن حمزہ اور ناعمہ کے حسد سے بچ گئی یا ان کے حسد کا شکار ہو گئی۔۔ دوسری طرف کیا رملہ اور زبیر ایک کامیاب رشتہ ازدواج نبھاتے ہیں یا سازشوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔۔جاننے کے لئے آپ کو ناول پڑھنا ہو گا۔یہ لکھاری میری پسندیدہ ہیں کیونکہ ان کی کہانیاں مجھے میری اور ہماری کہانیاں لگتی ہیں۔ہیرو کوئی بزنس امپائر کا مالک نہیں ہوتا۔۔نارمل انسان ہوتا ہے۔۔ آپ کی طرح۔۔میری طرح۔۔ان کی کہانیوں سے ایک نارمل انسان بہت اچھے سے ریلیٹ کر پاتا ہے۔۔ چونکہ کہانی میں زیادہ تر شادی کے بعد کے سین ہیں تو ناول میں کچھ رومانوی سین بھی موجود ہیں۔۔ بہت سے لوگ ایک گھٹیا کہانی کے ساتھ بھی رومانس پڑھتے ہیں۔۔تو میں آپ کو ایک اچھی کہانی کے ساتھ رومانس مہیا کر رہی ہوں🤌🏻🌚میرے خیال سے اگر لکھاری آپ کو اتنی اچھی کہانی دے رہا ہے تو آپ اس کو تھوڑی سی چھوٹ دے دیں۔۔ آپ وہ سینز سکپ کر دیں۔۔لیکن لکھاری کی ایک اچھی کہانی کو برا بھلا مت کہیں۔۔
شکریہ💓

DRIVE DOWNLOAD LINK

MEDIA FIRE DOWNLOAD LINK

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *