DIL GALTI KR BETHA HAI BY HUMA WAQAS

DIL GALTI KR BETHA HAI BY HUMA WAQAS

” فار یور کائنڈ انفارمیشن میرا سر بھی ہے اور پیر بھی اور محبت کرتے نہیں ہیں ہو جاتی ہے اور جب یہ ہوتی ہے تب پتا بھی نہیں چلتا ۔ ہو سکتا ہے اُس دن لڑائی کرتے ہوئے اُسے تم اچھی لگی ہو کیونکہ اکثر ڈراموں اور فلموں میں ایسا ہی ہوتا ہے ۔ بس ایک لمحہ ہوتا ہے جب ہیرو کو ہیروئن اچھی لگ جاتی ہے ۔ ایک صیح کلک اور محبت کا تیر دل کے آر پار ۔ “
” یہ کوئی فلم نہیں ہے ۔ ” دانین نے نخوت سے ناک چڑھائی ۔
” فلمیں بھی زندگی کی حقیقتوں سے متاثر ہو کر ہی بنائی جاتی ہیں ۔ ” صبا نے ترکی با ترکی جواب دیا ۔
اب کی بار دانین نے کوئی جواب نہیں دیا ۔ چند پل کی خاموشی کے بعد صبا پھر سے شروع ہو گئی ۔
” مجھے تو یہ سوچ سوچ کر ہی اتنی اکسایٹمینٹ ہو رہی ہے کہ زری تم سے محبت کرنے لگا ہے ۔ “
دانین نے غصے سے اپنے کانوں پر ہاتھ رکھ لئے ۔
” چپ کر جاؤ صبا۔ فضول بولے جا رہی ہو ۔ ایسا کچھ نہیں ہے ۔ مجھے تو لگتا ہے اس کا یہ رویہ میرا وہم ہی ہوگا ۔ اب مہربانی ہو گی خود بھی پڑھ لو اور مجھے بھی پڑھنے دو ۔ “
اس بار وہ اتنے غصے میں بولی کہ صبا چپ ہو گئی ۔ وہ تو چپ ہو گئی لیکن دانین کو عجیب سوچوں نے گھیر لیا ۔ پہلی دفعہ ایسا تھا کہ وہ کتاب پر نظریں جمائے بیٹھی تھی لیکن سوچ کچھ اور رہی تھی ۔

Download Link is given below:

PDF DOWNLOAD LINK:

dil glti kr betha hai complete

ONLINE READ

Our Instagram:

@novelsclubb

Our Whatsapp Channel Link:

JOIN OUR WHATSAPP CHANNEL

3 Comments

  1. Irijilyas

    This website is sooo much good that I can’t explain bruhhhh…… It’s amazing nd all the novels of this websites Ahhh I’m speechless… They made my standards up to sky

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *