Dil Ki Chah By Sabas Gull Digest Novel

Complete Novel DIGEST NOVELS Romantic

Dil Ki Chah By Sabas Gull  Digest Novel

“دیکھیے مسٹر شاہ۔میرا جرم اتنا سنگین نہیں ہے کہ آپ میرے گھر شکایت لے کر آجائیں۔”
“آپ کا جرم اتنا بڑا اور سنگین ہے مس مشام کہ اس سزا کیلیے میں آپ کو یہاں سے لے کر ہی جاؤں گا عمر قید کی سزا نہ دلوائی تو میرا نام بھی حسن شاہ نہیں۔”ذومعنی خیز بات کرکے اسے نروس کررہے تھے اور وہ موہد کی مما بننے والا معاملہ سمجھ رہی تھی۔
“خواہمخواہ آپ کے بچے کو کونسا کچھ ہوا ہے۔”
“بچے کے باپ کو تو کچھ ہوگیا ہے نا۔اب بچے کے باپ کا دل بہلانا ہے آپکو۔”وہ اس کی حیرت گھبراہٹ اور غصے سے سرخ ہوتے چہرے کو والہانہ نظروں سے دیکھتے ہوئے شوخی سے مسکراتے ہوئے بولے۔
“ارے واہ نیکی کا تو زمانہ ہی نہیں رہا۔بچے کا ذرا سا دل کیا بہلا دیا اب بچے کے ابا میاں تشریف لے آئے ہیں۔میں کوئی کھلونا نہیں ہوں مسٹر شاہ۔میں نے تو نیکی کی تھی۔کونسا نقصان کردیا ہے آپ کا بولیے۔؟”مشام نے اپنی گھبراہٹ پہ قابو پاتے ہوئے اعتماد سے کہا۔
“یہ کیا کم نقصان ہے کہ آپ دن دہاڑے میرا دل چڑا کر لے گئی۔”
“جی۔۔۔”مشام نے حیرت سے ان کی شکل دیکھی۔
“جی اور دل کے بغیر انسان کا زندہ رہنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔جانتی ہیں نا آپ۔”وہ کھل کر اظہار کررہے تھے اور وہ یقینی و بےیقینی میں گھڑی اپنی دھڑکنوں کو شمار کررہی تھی۔
“میں کچھ نہیں جانتی آپ جائیے یہاں سے۔”وہ سٹپٹا کر بولی۔
“میں آپ کو لے کر ہی جاؤں گا۔”
“ایسے ہی۔”
“نہیں ایسے ہی تو نہیں نکاح کروا کر دلہن بنا کر لے کر جاؤں گا۔”وہ اس کے چہرے پہ بکھرتے شرم و حیا اور گھبراہٹ کے رنگوں کو دلچسپی سے دیکھتے ہوئے مسکراتے ہوئے بولے۔
“واٹ۔؟”

Our Instagram:
@novelsclubb
Our Whatsapp Channel Link:
JOIN OUR WHATSAPP CHANNEL

Click On this Link Below To Download novel:

Dil_ki_chah_by_Subas_Gul_

📱 Download Our Android App

Read all novels offline, get notifications, and enjoy a better reading experience!

Download Now

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *