Genre:
ایج ڈفرنس بیس کزن میریج ناول
📍Description (in urdu):
ایک ایسے لڑکے کی کہانی جس کی محبت کو کوئی سمجھ نہیں پارہا تھا۔۔
پیار کرنا غلط تو نہیں۔شاہ میر نے برا مان کر کہا۔
لوگ کیا
لوگوں کی چھوڑے اپنی بات کہے ۔شاہ میر اس کو ٹوک کر بولا۔
مہرماہ نے ایک نظر شاہ میر کو دیکها جو چمکتی آنکهوں سے اس کے جواب کا منتظر تھا مہرماہ نے سرخ چہرے لیے اپنا سر جھکا دیا جب کی شاہ میر کا چہرہ کِھل اٹها تھا اس کا اپنا جواب مل گیا تھا شاہ میر فورن سے مہرماہ کا ہاته پکڑ کر اس سے پوچها
کیا سچ میں ؟
ہممم مہرماہ نے ویسے ہی سرجھکا کر جواب دیا۔
پھر آپ مجھ سے ملنے کیوں نہیں آٸی تھی کتنا انتظار تھا مجھے آپ کے آنے کا۔شاہ میر نے شکوہ کیا۔
میں شرمندہ تھی تمہاری حالت کا قصوروار خود کو سمجھ رہی تھی مجھے میں ہمت نہ تھی کہ تمہارا سامنا کرتی۔مہرماہ نے وضاحت دی۔
ویسے آپ نے میرے معاملے میں بہت ظالم بنی ہیں۔شاہ میر مسکراکر بولا۔
میرے پاس اور کوٸی رستہ بھی تو نہیں تھا مجھے لگتا تھا بس بچپن سے جو تم میرے ساته ہںوتے تھے اس لیے اب بھی شاید بچپنا ہںے تمہارا اور میرا رشتہ شہیر سے ہںوچکا تھا میں کیسے تمہاری بات پہ اعتبار کرتی۔مہرماہ نے کہا۔
آپ کو پتا ہںے میں نہ پہلے ابھی گھر کے اندر آرہا تھا پھر یہاں آگیا پتا ہںے کیوں ؟شاہ میر نے پوچها
کیوں؟مہرماہ نے پوچها
کیوں کی مجھے آپ ملی دفعہ یہی دیکھی تھی اور میں تب اپنے آپ کو یہاں آپ کی طرف آنے سے روک نہیں پایا تھا۔شاہ میر نے بتایا۔
پاگل ہںوتم۔مہرماہ نے اس کے ماتھے پہ چپت لگا کر کہا۔