آپ مجھ سے اب بھی محبت کرتے ہیں؟”
المیر کے چہرے سے یکدم غصے کے رنگ اترے۔ وہ رُکا پھر سنبھلا اور پھر گردن اکڑائی اور چلنے لگا۔
”رات ذیادہ ہوگئی ہے۔ مجھے لگتا ہے اب ہمیں چلنا چاہیے۔”
”المیر یہ میرے سوال کا جواب نہیں ہے۔”
”تمہارا سوال فضول ہے۔”
”چلو ٹھیک ہے پھر ہم پرانی باتوں کو سلجھا لیتے ہیں۔”
”میں پچھلا سب بھول چکا ہوں۔”
”اچھا کیا ہماری کھٹی میٹھی نوک جھونک ہماری محبت کو بھی۔”
”وشمہ کیا تم کچھ دیر کیلئے چپ نہیں ہوسکتی۔”
”ناہ اب تو آپ کو پوری زندگی مجھے سننا ہوگا۔ یہ آپ کی خود کی ہی چوائس ہے۔”
”اُفف بےچارہ میں۔”
”اُفف بیچارے آپ۔”
وہ منہ پر ہاتھ رکھ کر ہنسی تھی۔ ہنستے ہوئے تشکر بھری گیلی آنکھوں سے اس نے گردن موڑ کر اپنے اور المیر کے چکمتے ہوئے قدموں کو دیکھا پھر وہ اس کے ساتھ تیز تیز چلنے لگی۔
KHAATI MEETHI IS WRITTEN BY HINA KAMRAN, IT IS A SOFT ROMANCE BASED NOVEL. ITS COMPLETE PDF IS AVAILABLE ON OUR WEBSITE FOR ONLINE READ AND DOWNLAOD. TAP ON LINKS BELOW TO DOWNLOAD THEM.
ONLINE READ HERE:
PDF DOWNLOAD LINK: