Maheen By Aleena Aqeel Ahmad Complete
Status: Completed
Genre: Fiction\ Spiritual\ Healing
Description: ناول “ماہین” کا خلاصہ
“ماہین” ایک ایسی کہانی ہے، جو ایک نوجوان عورت کے اندرونی سفر اور خود شناسی کی جدوجہد کو بیان کرتی ہے۔ ماہین، جو ملائیشیا میں شدت پسند پاکستانیوں سے مل کر اس بات پر سوچنے پر مجبور ہوتی ہے کہ پاکستانی خواتین اور نوجوان لڑکیاں کیوں اکثر خاموش اور دباؤ کا شکار ہوتی ہیں، اس کا جواب حاصل کرنے وہ ایک سفر کرتی ہے۔ ملایشیا سے پاکستان، اپنے آبائی وطن کا۔ وہ ان سوالات کے جوابات تلاش کرنے نکلتی ہے کہ کیا چیز پاکستانی عورتوں کو خاموش کرتی ہے اور کیوں نوجوان لڑکیوں کی کثیر تعداد انٹروورٹ ہیں۔
ماہین کی شادی ملایشیا میں محض پانچ ماہ چلتی ہے، اس کا شوہر کا تعلق بھی پاکستان سے تھا، اور وہ اپنے شوہر کے ظلم و تشدد کی وجہ سے طلاق لے لیتی ہے۔ پاکستان میں، وہ اپنے سوالات کے جوابات ڈھونڈتی ہے اور اپنے اندر چھپے ہوئے خوف کا سامنا کرتی ہے۔ ناول میں اسلامی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ کیسے ماہین ظلم کے خلاف اپنی آواز بلند کرتی ہے اور اپنی کھوئی ہوئی عزت نفس کو دوبارہ بحال کرتی ہے۔
ماہین کا کزن مہروز، جو بچپن سے اسے دل میں بسائے ہوئے تھا، ایک ایسا کردار ہے جو عورت کی بے پناہ عزت اور محبت کا پیکر ہے۔ اس کی خاموش محبت اور احترام ماہین کو زندگی میں ایک نیا مقصد دیتے ہیں۔
کہانی میں ماہین کے باپ خاور کا کردار بھی ایک شفیق اور مضبوط باپ کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
ناول میں خدیجہ کا کردار بھی نمایاں ہے، جو خود کو قبول کرنے اور شفایاب ہونے کے سفر پر نکلتی ہے، اور یہ کہ جب کوئی اپنا بچھڑ جائے تو کیسے اپنے آپ کو دوبارہ مضبوط بنایا جائے۔
“ماہین” ایک ایسی داستان ہے جو نہ صرف ایک عورت کی اندرونی طاقت کو اجاگر کرتی ہے بلکہ یہ بھی بتاتی ہے کہ ظلم کے خلاف کھڑے ہوکر خود کی تلاش کیسے کی جاتی ہے۔ یہ ناول قارئین کو جذباتی، روحانی اور فکری سطح پر متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
Instagram id: @alenaaqeel