Majal e Arz e Tamanna Kren Kesay BY Izza Iqbal
Genre: cousin bond, childhood nikkah, friendship based
instagram handler: @itsezal
Description:
یہ کہانی کسی کو اپنی محبت سے بدل دینے کی ہے۔۔۔وہاں جہاں ہمسفر ساتھ چلنے کو روادار نہیں ۔۔۔وہاں جہاں آخری خواہش بھی رد ہوتی محسوس ہورہی ہے۔۔طاقت۔۔۔حق۔۔۔جذبات رکھنے کے باوجود بھی سامنے والے کو آزاد کردینے کی یوں کہ اپنی کل کائنات محض محبوب کی انا کی سلامتی کیلئے وار دی جائے ۔۔۔محبت اور انا کی ایسی جنگ جہاں نفرت کا کوئی ذکر نہیں ۔۔۔وہاں جہاں بے رخی و بے اعتنائی کے سبب دل کے زنگ آلود دروازے پر محبت کی مسلسل دستک بھی ناکام ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔۔یہ کہانی صحیح غلط کے فرق سے کہیں پرے جذبات اور احساس کی ہے۔۔کچھ پاکر کھو دینے کی ہے۔۔۔
<……..>
حارب اس کا ہاتھ تھامتا ٹیرس پر آگیا اور وہ دونوں جھولے پر بیٹھتے سامنے چمکتے چاند کو تکنے لگے ۔
“کتنی باتیں کرنی ہیں۔۔۔؟” حارب نے ہنسی ضبط کئے پوچھا۔جب بھی اسے بات کرنی ہوتی تھی وہ یہی تو کرتی تھی ،اسے ساتھ لئے اپنے جھولے پر آبیٹھتی تھی۔
انزلہ سرجھٹکتی ہنس دی۔”آپ کو کیسے پتا چلا۔۔۔؟”
“دوست ہوں تمہارا۔۔۔” اس نے سر اٹھائے کہا،یوں جیسے دوست ہونے کے ناطے اتنا تو معلوم ہونا ہی چاہے۔ ان کا رشتہ بدلا نہیں تھا بلکہ اور مضبوط ہوگیا تھا۔
“شوہر بھی تو ہیں ۔۔۔”اس کی آواز میں اک عجیب سا احساس تھا،کیا وہ خوفزدہ تھی ۔
“ہوں جب تم آپ کہتی ہو تو یاد آجاتا ہے کہ حارب میاں اب تم شوہر بن گئے ہو ،زرا رعب میں آؤ ۔۔۔”
“پھر۔۔۔”
“پھر۔۔۔” اس نے سر د آہ بھری۔”پھر خیال آتا ہے اگر میں شوہر بنا تو تم بھی بیوی بن جاؤ گی ۔۔۔” اس نے پہلے شرارت سے کہا اور پھر انزلہ کا ہاتھ تھامتے یک دم سنجیدہ ہوگیا۔” مجھے تمہاری اور اپنی دوستی بہت عزیز ہے،اگر تمہیں کبھی محسوس ہو کہ بحیثیت بیوی تم مجھ سے کوئی بات نہیں کرسکتی ہو تو بحیثیت دوست کرلینا مگر اپنے دل میں کوئی شکوہ مت رکھنا۔۔۔واللہ اگر مجھے کبھی پتا چلا کہ میری ذات نے کبھی تمہیں خوفزدہ کیا ہے تو میرا دل مجھ سے روٹھ جائے گا۔۔۔”
انزلہ نے فورا سے اس کے منہ پر ہاتھ رکھا ۔”ایسے مت کہو،اک دوسرے کے ساتھ کی ایک بہت بڑی قیمت چکائی ہے ۔اب کھو دینے کی سکت نہیں ہے۔۔۔” اس کی آنکھیں بھر آئی تھیں ۔حارب نے اسے اپنے ساتھ لگا لیا۔
“ایسا ہے تو تم کبھی مجھ سے ڈرنا مت ۔۔۔”
“تم مجھے ڈرانا ہی مت ۔۔۔” وہ اک بار پھر آپ سے تم پر آچکی تھی ۔
“اچھا ۔۔۔کیا تم مجھ سے ڈر سکتی ہو۔۔۔” اسے حیرانی ہوئی ۔
انزلہ نے سر اٹھا کر اس کی آنکھوں میں دیکھا اور پر آہستہ سے سر ہاں میں ہلایا۔” اگر انزلہ کو کوئی چیز خوفزدہ کرسکتی ہے تو وہ حارب ہمدانی کی ناراضگی ہے۔۔۔ورنہ دنیا تو انزلہ کے جوتے کی نوک پر بھی نہیں۔۔۔”
“تم ہو تو حارب ہمدانی ہے ۔۔۔تم نہیں تو حارب ہمدانی بھی نہیں۔۔۔”اس نے واضح لہجے میں کہا۔
Click On this Link Below To Download novel:
Mjaal E Arz E Tammanah Kren Kese By Izzah Iqbal Complete-NC
📱 Download Our Android App
Read all novels offline, get notifications, and enjoy a better reading experience!
Download Now Our Android App










Leave a Reply