اندھیری رات۔۔سنسان سڑک، بھاگتے پیرو میں کنکری چبھ گئی لیکن یہاں پرواہ کسے تھی۔۔ بھاگتے پیرو سے وہ پیچھے مڑ مڑ کر دیکھتی اللہ سے دعائیں مانگتے اس کی زبان سوکھ رہی تھی۔۔
“یا اللہ تو ہی مالک و خالق ہے۔یا اللہ تو رب ارحیم ہے۔اے اللہ تو چاہے جس کو عزت دے۔تو چاہے جس کو زلت دے۔۔یا اللہ تو ہی میری عزت کی حفاظت کرنے والا ہے۔۔!!” وہ درخت کے پیچھے چھپتے ہوئے اپنے ربّ سے محو گفتگو تھی۔۔
“یا اللہ بھیج دے میرے محافظ کو، لگا دے مجھے بچانے کا کوئی زریعہ۔۔ کیونکہ تو ہر چیز پر قادر ہے۔۔!!”
وہ بنا آواز پیدا کیے صرف لب ہلا رہی تھی، دل خوف سے لرز رہا تھا۔۔
“وہ بچہ بھی ہاتھ نہیں آیا اور اب یہ لڑکی بھی۔۔؟ اگر ہم کھالی ہاتھ گئے تو ہمیں اس کے ہاتھ سے کون بچائے گا۔۔؟ ڈھونڈوں لڑکی کو۔۔!!!” اس کے کانوں تک جیسے ہی یہ آواز پہنچی وہ اندر سے کانپ گئی تھی۔۔
“اگر وقت پر نہیں آئے آپ تو معاف نہیں کرونگی۔۔؟” وہ دل ہی دل میں کسی اپنے کو دھمکی دے رہی تھی۔۔
ہلک سوکھ کر کانٹا ہوئی تھی لیکن عزت جان سے زیادہ پیاری تھی۔۔
“اگر ہم اسے لے کر گئے تو ہمیں تو وہ بھی نہیں بچا سکتا ہے جس نے ہمیں یہ سب کرنے کو کہا ہے۔۔؟” ایک کی ڈری سہمی آواز برآمد ہوئی تھی۔۔
وہ ڈر رہا تھا اور اسے ڈرنا بھی چاہیے کیونکہ وہ انصاف کا رکھوالا تھا۔۔وہ ایک پرندہ کے لئے ناانصافی نہیں دیکھ سکتا تھا کجا کہ ایک لڑکی۔۔!!
MUHABBAT KI ZAMANAT SANA SUFYAN KA AIK ROMANTIC NOVEL HAI JIS MAIN 2 COUSINS KI STORY BYAN KI GAI HAI. ye aik haveli based novel h, hero heroin ka bachpan mn hi nikkah huwa hota h, lkn lrki ko is baat ka andaza nhi hota, lrki ki maa shuru se hi gaon r sardar system se nafrat krti h, isi lye lrki ko b gaon r sardar se nafrat hoti h, jis sardar se wo nafrat krti h wo uska shohar hi hota h, mazeed story janne k lye ap novel prhen.
ONLINE READ:
PDF DOWNLOADL LINK: