Nayab By Faiza Batool PDF Download

 Nayab By Faiza Batool PDF Download

Genre:کزن بیسڈ، فیملی بیسڈ، لوسٹوری، فنی
Status:complete
Description ( in Urdu):کزن بیسڈ، فیملی بیسڈ، لوسٹوری، فنی
نایاب میرا بچہ کیا چاہیئے ؟” شکیلہ بی بی نے بھاگ کر اسے پکڑتے ہوئے کہا تھا جو پانی کا گلاس تھامے نیچے گری ہوئی تھی۔
” پپ پانی ” بخار اس قدر تھا کہ بولنے میں بھی اسے دقت محسوس ہورہی تھی۔ شکیلہ بی بی نے اسے چارپائی پر بٹھایا اور یزدان نے فوراً پانی کا گلاس شکیلہ بی بی کی جانب بڑھایا جو پاس ہی میز پر رکھا ہوا تھا۔ شکیلہ بی بی نے نایاب کو بڑی مشکل سے بٹھا کر پانی پلایا تھا بخار کی شدت کی وجہ سے اسے کافی نقاہت محسوس ہو رہی تھی اور وہ پانی پیتے ہی بستر پر پیچھے کی جانب ڈھے گئی۔ شکیلہ بی بی بے سدھ سی لیٹی نایاب پر چادر درست کرنے لگیں۔
” کیا ہوا ہے اسے ؟” نایاب کی ایسی حالت دیکھ کر یزدان بھی بوکھلایا تھا۔
” صبح سے بخار ہے اسے ، دوائی بھی دی، ٹھنڈے پانی کی پٹیاں بھی رکھ کر دیکھ لیں لیکن بخار کا زور ہی نہیں ٹوٹ رہا ہے ایسی ہی لیٹی ہے ” شکیلہ بی بی کی آنکھوں سے پھر سے آ نسو بہہ نکلے تھے جبکہ یزدان نے بے ساختہ نایاب کی پیشانی پر ہاتھ رکھ کر بخار کی شدت کو محسوس کیا تھا ۔
” تو آ پ مجھے فون کر دیتی امی ، اتنا تیز بخار ہے اسے آپ پریشان نہ ہوں میں اسے ڈاکٹر کے پاس لے چلتا ہوں ”
” رکو یزدان کپڑے بدل لو پہلے ایسے گرد سے اٹے کپڑوں میں نہ جاؤ ” شکیلہ بی بی کی آ واز پر اسکے باہر جاتے قدم رکے تھے اور بےساختہ ایک نظر اس نے نایاب کے چہرے کو دیکھا تھا ۔
” نہیں امی اس وقت کپڑے تبدیل کرنے کا وقت نہیں ہے نایاب کی زندگی زیادہ ضروری ہے ” یزدان کہتا ہوا گھر سے باہر نکل گیا تھا۔ دو گلیاں مڑ کر ہی بڑا روڈ تھا جہاں سے وہ جلد ہی رکشہ لیکر آ گیا تھا تب تک شکیلہ بی بی نے نایاب کی حالت درست کر کے اسکے سر پر دوپٹہ بھی اوڑھا دیا تھا۔

JOIN OUR WHATSAPP CHANNEL

Welcome to NOVELSCLUBB! Thanks for visiting..

Novelsclubb is a newly launched website specially designed for social media writers and readers. Novelsclubb’s aim is to provide best quality pdf for writers and readers for free. NOVELCLUBB web offers the best types of novels. This site has a vast collection of Urdu novels where you will find good and quality material to study without vulgarity and bold content.
If you want to publish your novel, article, afsana on our website contact us on our given contacts pages.
Instagram: @novelscclubb
F.B: novelsclubb
Whatsapp:03257121842
Gmail: novelsclubb@gmail.com

Download Link  is given below:

Nayab By Faiza Batool Complete

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *