Ravi k Kinare By Mehtab Zahoor Complete
Instagram I’d: mehtabzworld
Genre in English: tragic love story, natural disaster base
Description in Urdu:
“یاسمین اور ساحر” کی یہ کہانی سوکھے راوی کے کنارے سے شروع ہوتی ہے، جہاں یاسمین اپنی زندگی کی مشقت میں گم ایک ایسی لڑکی ہے جس کے کندھوں پر پورے گھر کا بوجھ ہے۔ محنت، بھوک، اور تھکن کے بیچ ایک دن ساحر آتا ہے ایک ایسا نوجوان جو اس کے وجود میں چھپی روشنی کو پہچان لیتا ہے۔
ان دونوں کے درمیان خاموش محبت جنم لیتی ہے ایک ایسی محبت جو خوابوں، امیدوں اور انتظار سے بنی ہے۔ مگر قدرت کے فیصلے انسانوں کے منصوبوں سے ہمیشہ بڑے ہوتے ہیں۔ جب برسوں بعد روٹھا ہوا راوی لوٹتا ہے تو اپنے ساتھ صرف پانی نہیں بلکہ یاسمین کے سارے خواب، اس کا گھر اور اس کی زندگی بھی بہا لے جاتا ہے۔ اور یوں وہ محبت جو محلوں میں بسنے کا خواب دیکھتی تھی دریا کی لہروں میں ابدی قرار پاتی ہے۔