Rooh E Ramzan By Umm ul Mishqat Urdu Novel
Instagram I’d: thereadingbug12
Pen name : Umul Mishqat
*رزق تو اللہ نے سب کا مقرر کیا ہے انسانوں سے لے کر چیونٹی تک کو بھی وہ رزق دیتا ہے۔
لیکن اس معاشرے میں رہتے ہوے ہماری ذمہ داری بھی تو بنتی ہے نہ کہ ہم دوسروں کے لیے آسانی کریں۔
* کیسا مہینہ ہے جو ہم سے خالی پیٹ بہت سے کام کروا لیتا ہے جو ہم عام دنوں میں بھی نہیں کر پاتے ۔ہر کام میں ایک عجیب سی لذت ایک سکون کا احساس ہوتاہے جو ہماری روح تک میں سرایت کر جاتا۔نیکی کرنے کا جزبہ ،دوسروں سے ہمدردی، بھوک کا احساس جو ہمارے دل میں دوسروں کی بھوک کا احساس جگاتا ہے۔ زکوٰۃ اور صدقات کتنے ہی نیک کام اِس مہینے میں سر انجام ہوتے ہیں۔
*میرا خیال ہے ریلیز تو ہم پورے سال میں کبھی بھی دیکھ سکتے ہیں لیکن وہ پورا سال رمضان کا مہینہ تو نہیں ہوتا۔
مجھے پتہ ہے ہم لوگوں کو اتنی عادت ہو چکی ہے سکرولنگ کرنے کی کہ اسے چھوڑنا مشکل ہے۔ موبائل فونز کے ہم نشے کی طرح عادی ہو چکے ہیں۔ لیکن، ہم اس مہینے میں اپنا اسکرین ٹائم کم تو کر سکتے ہیں نہ۔ اگر بہت زیادہ عبادت نہیں کر سکتے تو کم سے کم بے جا اپنا وقت بھی ضائع کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ یا اپنا ٹائم کچھ اچھی اور معلوماتی ویڈیو میں لگاؤ کے کچھ علم حاصل ہو سکے اور عمل کی ترغیب ملے۔
* ان خاص مہمانوں کی طرح آتا ہے یہ مہینہ جن کے آنے سے پہلے دل بہت خوش ہوتا ہے اور پتہ بھی نہیں چلتا کہ وقت کب گزرا اور کب چلے گئے۔
*کیوں کہ بعض دفعہ یہ چھوٹی چھوٹی چھیزیں بھی بہت قیمتی اور ان سے جڑی خوشیاں انمول ہوتی ہیں۔
اپنوں کی خوشیاں بڑھانا
احساس ہمدردی
نیکی کا جزبہ
دوسروں کے دکھ
ان کی تلکیف
اور درد کا احساس
مدد کا جزبہ
کیوں کہ یہی تو ہے روحِ رمضان ۔
٭٭٭٭