Rung Chaht K By Nazia Kanwal Nazi Digest Novel
“آپ بہت اچھے ہیں جازب۔سچی محبت کرنے والے۔آج کل کے دور میں ایسے مخلص انسان ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتے۔امی بہت خوش ہیں اور سارا وہ تو شروع سے ہی پاگل ہے۔بہت محبت کرتی ہے آپ سے۔پر اسے سمجھ نہیں تھی۔آپ کے ساتھ رہے گی تو یقیناً اچھی اور بری چیز میں فرق کرنا سیکھ جائے گی۔”
“اچھا۔پھر اس کے بعد تم کیا کرو گی۔”بہت سنجیدگی سے اس کی طرف دیکھتے ہوئے اس نے پوچھا۔جب وہ مسکرا کر نگاہیں چراتے ہوئے بولی۔
“میں۔میں جاب کرنا چاہتی ہوں میرا رزلٹ اچھا آجائے تو۔۔۔”
“جاب کے سہارے ساری زندگی گزار لو گی۔”
اب کی بار اس نے بہت گہری نگاہ اس پہ ڈالی تھی۔جواب میں فائزہ گڑبڑا کر رہ گئی۔عین اسی لمحے سارا اور عائزہ کمرے میں داخل ہوئی تھی۔
“کیا راز و نیاز ہورہے ہیں بھئی کچھ ہمیں بھی تو پتہ چلے۔”
اس کی مستیاں پھر سے لوٹ آئی تھی۔جاذب نے مسکراتی نگاہ اس پہ ڈالتے ہوئے کہا۔
“فائزہ سے پوچھ رہا ہوں کہ ہماری شادیوں کے بعد وہ کیا کرے گی۔”
“اس نے کیا کرنا ہے فضول میں امی کو پریشان کر رکھا ہے۔بعد میں بھی پرابلم ہوگی اسی لیے اب کے جو رشتہ آیا میں تو امی سے کہ کر اس کی رخصتی کا بندوبست کروادوں گی۔تم تو جانتے ہی ہو۔ایک میان میں دو تلواریں کبھی نہیں سما سکتی۔”
اسے جاذب کی فائزہ کیلیے فکر ایک آنکھ نہیں بھاتی تھی۔
میں تمہیں کبھی پریشان نہیں کروں گی سارہ پرامس۔جاذب نے دیکھا اس کی آنکھوں میں پھر سے کرب سمٹ آیا تھا۔