Sehar E Muhabbat Main Gum Shamen By Vashma Hafsa Arqam
Genre: Childhood Love Based, Cousin Based, Forced Marriage Based, Arrange Marraige Based۔
Insta i’d: vashma_hafsa.arqam
یہ ہر اس شخص کی کہانی ہے جو جذبات نہیں سمجھتا۔۔ نہ صرف دوسروں کے بالکہ اس معاملے میں اپنے ساتھ بھی زیادتی کر جاتاہے۔ یہ کہانی اس ا نسان کی ہے۔۔۔
بالکہ۔۔ یہ تو ہر انسان کی کہانی ہے۔ کیونکہ ہر ایک شخص ہی خود میں جذبات و احساسات کی ایک الگ اور کبھی نہ ختم ہونے داستان ہے۔ ایسی داستان جو نہ وہ سمجھتا ہے اور نہ سمجھنا چاہتا ہے۔۔ اور جب تک اسے سمجھ آ جاتی ہے تب تک دیر ہو چکی ہوتی ہے۔
کہتے ہیں احساسات سے بھاگنا نہیں چاہئے۔ بالکل سہی کہتے ہیں ۔۔ انسان اگر ایک مرتبہ بھاگ جائے تو ہمیشہ بھاگتا ہی رہتا ہے۔ ظاہری بات ہے زندگی میں ٹھہراؤ بھی تو چائیے ۔۔ ورنہ انسان تو مٹی کا پتلا ہے وہ تو تھک جائے۔ یہ وہی تھکن ہے جو ہر اس انسا ن کا پیچھا کرتی ہے جو اپنے احساسات سے بھاگتا ہے۔۔ اور کیوں بھاگتا ہے مجھے آج تک اس بات کی سمجھ نہیں آئی۔ شاید اس کے لئے مجھے ماہر نفسیات بننا ہو گا۔؟
لیکن کیونکہ وہ اس زندگی میں بن نہ سکوں اس لئے کم ازکم ایک لکھاری بن کر ایسے لوگوں کی زندگی کے پہلو تو لکھ سکتی ہوں جن کا مقدر آخر تک تھکن ہی رہتی ہے۔۔ وہ تھکن جو خود کے اور دوسروں کے احساسات سے کھیل کر ملتی ہے۔