Sun Saiyan By J Nikhat Complete

Complete Novel cousin marriage based Friendship based Heart Touching Romantic Second Marriage Based suspense vanni based

Sun Saiyan By J Nikhat Complete

Sun Saiyan By J Nikhat| Complete Urdu Novel| Free Download PDF

میری خیریت نہیں پوچھیں گی۔۔۔۔؟”
“جی۔۔جی۔۔وه۔۔۔۔”
“الحمد اللہ میں بالکل ٹھیک ہوں،آپ سب کی دعا ہے۔۔ویسے کرتی ہیں آپ میری خیریت کی دعا۔۔۔؟”آخر میں اس کے مشکوک انداز پر وه بوکھلائی تھی۔۔
“جی۔۔جی وه تو میں ۔۔۔۔”
“ہاہاہا۔۔۔۔۔۔”
اس کے خطاء اؤسان دیکھ دوسری طرف باران کا جو قہقہہ بےقابو ہوا تو پھر میرال کو اپنی ہونق پن پر شرم سے پانی پانی کرکے ہی رکا تھا۔
“سوری! بٹ آپ کے حوالے سے مضراب کی جانب سے میں ٹھیک ٹھاک ستایا جاتا ہوں،پھر میرا بھی حق ہے تھوڑا آپ سے بدلہ لینے کا۔۔۔؟”سنجیدگی طاری کرتے ہوئے بھی وه شرارت پر آماده تھا۔
“مجھے شائد خالہ سا بلا رہی ہیں۔۔۔۔؟”نظر جھکائے ہی اس نے راہ فرار ہموار کرنی چاہی۔
“اپنی خالہ سا سے کہیں آپ ان کے بیٹا سا سے بات کر رہی ہیں۔۔۔۔؟”
“جی۔۔۔۔۔؟”
اس کے برجستگی سے حکم دینے پر میرال نے آنکھیں پھاڑ کر سکرین کو دیکھا یعنی دوسری جانب بیٹھے باران کو۔۔
سنا ہے حشر ہیں اُسکی غزال سی آنکھیں
سنا ہے اُسے ہرن دشت بھر کہ دیکھتے ہیں!!
وه کئی ساعت تک سحر زدہ سا ان بڑی بڑی جھالڑی شفاف آنکھوں میں دیکھے گیا تھا۔
“ہم خالہ سا کی بات سن لیتے ہیں۔۔۔”دوبارہ اسے ہی نگاہیں جھکانی پڑی تھی۔
“اور میری بات۔۔۔؟”اس کے لہجے میں ایک خمار آلود بوجھل پن سا جھلکا تھا۔
میرال کی پلکیں باضابطہ لغزش کا شکار ہوئی تھی۔
“اپنی شاپنگ لسٹ یاد سے بھیج دیجئے گا،کل کوئی میٹنگ نہیں لہٰذا میں وه کام نبٹا لوں گا۔۔۔”اس کی دگرگو حالت کہ پیش نظر باران کو ان بےساختہ شوقیوں سے دامن جھٹک کر خود پر بردباری طاری کرنی پڑی تھی۔
“اس کی ضرورت نہیں ہے،ہمارے پاس سب موجود ہے،آپ بس مضراب کی چیزیں لے آئیں۔۔۔۔”
“ان کی بھی آجائیں گی آپ اپنی بھیج دیں۔۔۔”
“پر میں۔۔۔”
“میرال!!!”اس کے واپس تردید کیلئے کھلے لب اس کی تنبیہی پکار پر سکڑے تھے۔
“اگر ہمارے رشتے میں عام کپلز جیسی بےتكلفی نہیں ہے تو آپ کو ایسے خواہ مخواہ کی تكلف برت کر آکورڈ بھی نہیں بنانا چاہئے۔۔”اس تاسف وارن کیا تھا۔
Our Instagram:
@novelsclubb
Our Whatsapp Channel Link:
JOIN OUR WHATSAPP CHANNEL

lick On this Link Below To Download novel:

Sun Saiyan Novel By J Nikhat Complete

📱 Download Our Android App

Read all novels offline, get notifications, and enjoy a better reading experience!

Download Now

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *