“تمہیں کیا ہوا ہے؟ اتنی پریشان کیوں ہو؟”
“کچھ نہیں ہوا…… سسٹر کچھ بھی نہیں ہوا بس جو ڈھونڈ رہی تھی، وہ نہیں ملا حالانکہ میں نے تو…… یقین کریں میں نے تو بہت کوشش کی تھی پھر بھی پتا نہیں کیوں……..”
وہ بڑبڑائی تھی- سسٹر الزبتھ نے اس کی آنکھوں میں امڈتی ہوئی نمی کو دیکھا تھا اور پھر اس کے گال چھوتے ہی ہوئے اسے جیسے تسلی دینے کی کوشش کی تھی-
“کم ان ایک جوتے کے گم ہو جانے پر اتنی پریشانی ، کوئی بات نہیں- ہو جاتا ہے ایسا کئی دفعہ ایسا ہو جاتا ہے مگر اس میں رونے والی کون سی بات ہے؟ ابھی راستے سے دوسرا جوتا خرید لیں گے-”
سسٹر الزبتھ نے اسے تسلی دیتے ہوئے کہا تھا- باقی سسٹرز نے بھی اسے تسلی دی تھی اور پھر اسے چئیر اپ کرنے کی کوشش کرنے لگی تھیں- وہ آنکھوں میں تیرتی ہوئی نمی کو اپنے اندر اتارنے کی کوشش کرنے لگی تھی-
JOIN OUR WHATSAPP CHANNEL
Download Link is given below:
ONLINE READ:
PDF DOWNLOAD LINK: