اگر آپ میں لکھنے کی صلاحیت ہے اور آپ اپنا لکھا ہوا دنیا تک پہنچانا چاہتے ہیں، مگر آپ کے پاس کوئی ذریعہ نہیں ہے۔۔تو ہم سے رابطہ کریں۔
ہماری ٹیم آپ کو قدم قدم پر رہنمائی فراہم کرے گی اور آپ کی لکھی ہوئی تحریر دنیا تک لائے گی۔
آپ اپنا لکھا ہوا ناول، افسانہ، شاعری، ناولٹ، کالم یا آرٹیکل پوسٹ کروانا چاہتے ہیں تو اپنا مسودہ ہمیں ورڈ فائل یا ٹیکسٹ فارم میں میل کریں: novelsclubb@gmail.com
آپ ہمارے فیس بک، انسٹا پیج اور واٹس ایپ کے ذریعے بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
Our Mission
At NovelsClubb, our mission is to provide book enthusiasts with a diverse range of novels in PDF format, catering to different genres and tastes. We aim to create a platform that fosters a love for reading and exploration of literary works across various categories.
What We Offer
Our website hosts an extensive library of PDF novels, offering readers a convenient way to access their favorite stories. From classic literature to contemporary bestsellers, we curate and present a wide selection to suit every reader's preference.
Our Commitment to Quality
We take pride in delivering a seamless and user-friendly experience. Each novel is carefully selected and uploaded to ensure high-quality content for our visitors.
Connect With Us
Have questions, suggestions, or want to reach out? Feel free to contact us at novelsclubb@gmail.com . We value your feedback and aim to continuously improve our platform based on your input.
- Instagram: @novelsclubb
- Facebook: Novelsclubb
- WhatsApp: JOIN OUR WHATSAPP CHANNEL
- Website: Novelsclubb
- YouTube: Read With Laiba
Thank you for choosing NovelsClubb as your literary haven. Happy reading!
گھروندا کو لکھنے کے پس منظر میں میرے ذاتی مشاہدے کا بہت عمل دخل تھا ، بہت ساری وجوہات تھیں جنکو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے قلم اٹھانے کی جسارت کی ہے ۔۔۔
سب سے بڑی اور اذیت ناک وجہ ہماری مادہ پرستی ہے ، ہم صرف اپنی ذات تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں، خون کے رشتوں کے ساتھ صلہ رحمی، بڑے بزرگوں کا عزت و احترام، حلال رشتوں کے بجائے ہم نے حرام اور ناجائز تعلقات کو آسان بنا لیا ہے ۔۔۔
زنا کاری آسان اور نکاح کے حصول کو مشکل ترین مرحلہ بنا کر رکھ دیا ہے، ہمارے معاشرے میں کتنی ہی نور بانو ہیں جن کے بالوں میں چاندی اتر آئی ہے ،لیکن وہ نکاح جیسی نعمت سے محروم ہیں ۔۔۔کبھی ہم نے سوچا ایسا کیوں ہے ؟!
بہت بڑی وجہ ہمارے ہندووانہ رسم و رواج اور دوسری شادی کو گناہ کبیرہ تصور کرنا ،اس میں بہت بڑا ہاتھ مرد حضرات کا بھی جو نئی آنے والی عورت کو سر آنکھوں پر بٹھاتے ہیں اور پہلے بیوی بچوں کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہیں ۔۔۔
گھروندا میں یحیی نے اپنے بزرگوں کے فیصلے کو مانا اور نبھایا چاہے وہ اس رشتے کو نہیں اپنانا چاہتا تھا۔۔ اور پھر نور کی پرنور شخصیت ، مثبت سوچ اور دین اسلام پر کاربند ہونے والی لڑکی اس محاذ پر ڈٹ گئی ۔۔۔ نور نے اپنی خواہشات پر بند باندھ دیئے اور اپنا معاملہ اللہ سبحان و تعالی کے سپرد کر دیا ۔۔۔
نور کسی قبر ، کسی مزار، کسی پیر کے سامنے نہیں گڑگڑائی، اس نے اپنا داتا، اپنا مدرگار صرف اکیلے اللہ وحدہ لاشریک کو بنایا ۔
کردار سازی کے لئے ہمیں مغربی تہذیب نہیں بلکہ اپنے اسلاف کی سیرت کو اپنانے کی اشد ضرورت ہے ۔۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد جلیل القدر صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین اور انکے بعد آنے والی ہستیاں ہیں ۔۔۔ جن کے کارنامے سنہرے حروف میں لکھے گئے ہیں ۔۔
اللہ سبحان و تعالی سے دعا ہے کہ اللہ سبحان و تعالی مجھے اور آپ سب کو اخلاص اور ان سب باتوں پر کاربند ہونے کی توفیق دے الہم آمین یا رب العالمین ۔۔۔
نور کے کردار کو لکھتے ہوئے بہت دفعہ میری آنکھیں پرنم ہوئیں ہیں۔۔۔۔۔۔ ناامیدی مومن کا شیوہ نہیں ہے ۔ “دعا مومن کا ہتھیار ہے “۔۔۔۔
قرآن وسنت پر عمل کر کے ہی ہماری دنیا و آخرت کی بھلائی ممکن ہے ۔۔۔ آئیں بائیں شائیں ہمیں ذلت اور بے راہ روی کے بغیر کچھ نہیں دے سکتا ۔۔۔۔
میں آپ سب کی تہہ دل سے بہت مشکور ہوں، اللہ سبحان و تعالی آپ سب کو اس کارخیر میں شمولیت کا اجر عظیم دے اور اس پر عمل پیرا ہونے کی توفیق دے آمین یا رب العالمین ۔۔۔۔ ۔۔۔
JOIN OUR WHATSAPP CHANNEL
ONLINE READ:
PDF DOWNLOAD BUTTON: