Aaine Ko Rubaru Rakhna PDF Download

Aaine Ko Rubaru Rakhna PDF Download

Aaine Ko Rubaru Rakhna PDF Download

“مجھ سے شادی کرو گے۔”یہ بات بولتے شاید وہ فراموش کر بیٹھی تھی کہ وہ گھر کے ملازم سے مخاطب ہے۔طارق اس آفر پر ہکا بکا رہ گیا۔صرف کچھ عرصے کے لیے مجھے تمہارا نام چاہیے اس کے بدلے میں تمہیں معقول رقم دوں گی ۔ہماری صرف نام کی شادی ہوگی میں اس پہلو سے مضبوط ہونا چاہتی ہوں تاکہ یاسر کے ساتھ شادی سے بچ جاؤں۔اس وقت مجھے شوہر کی حیثیت سے تمہارا نام چاہیے۔”وہ کبیدہ سی لگ رہی تھی۔
“آپ کو بڑے سائیں کے خطرے کا احساس نہیں ہے۔” طارق نے پوچھا تھا یہ سوال بڑی دیر سے اس کے ذہن میں کلبلا رہا تھا۔
“ہے مگر اتنا نہیں کیونکہ میں ماں باپا کی جائیداد کی اکلوتی وارث ہوں اور وہ یہ سب حاصل کیے بغیر مجھے ہاتھ بھی نہیں لگا سکتے۔ یاسر ان کا ابنارمل بیٹا ہے۔اس کے ساتھ شادی سے بچنے میں بھی مجھے یہی حکمت عملی نظر ارہی ہے۔میں گری پڑی نہیں ہوں۔”
“مگر میرے اور اپنے نکاح نامے کا ڈھنڈوڑا تم نہ پیٹ دینا۔”ایک طنزیہ مسکراہٹ نے اس کے لبوں کا احاطہ کر لیا تھا۔
“ویسے آپ کا کیا خیال ہے اس بارے میں مثلا میرے بارے میں۔” طارق کا سوال بے ساختہ تھا۔
“تم بابا سائیں کے خاص بندے ہو مگر تم پہ اعتبار کرنا میری مجبوری ہے کیونکہ اس وقت کوئی اور شخص میری نظر میں نہیں ہے۔” نہ جانے کیوں رحل ہلکی نگاہ جھک گئی تھی۔
“آپ جیسی لڑکی سے تو کوئی بھی شخص کیلیے شادی آسانی سے تیار ہو سکتا ہے کیونکہ آپ صاحب جائیداد ہیں خوبصورت ہے اچھے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔”طارق کی مخصوص نگاہیں اس پر ٹک گئی تھی۔
“ویسے تم ایک بات تو بتاؤ کتنا پڑھے لکھے ہو کبھی کبھی تم مجھے بہت گہرے اور پراسرار لگتے ہو تمہاری شکل و صورت اس بات سے چغلی کھاتی ہے کہ تمہارا تعلق کسی اچھے خاندان سے ہے۔”
“میں اتنا پڑھا لکھا نہیں ہوں عام سا انسان ہوں تبھی آپ کی چاکری کر رہا ہوں اور میرا خاندان میری طرح عام سا ہے میں اتنا خاص نہیں ہوں یہ آپ کی غلط فہمی ہے کہ میں پراسرار ہوں۔” طارق نے قصداً لاپرواہ انداز اپنایا تھا۔

JOIN OUR WHATSAPP CHANNEL

Download Link is given below:

Ainay-Ko-Rubaru-Rakhna-By-Nabeela-Abar-Raja

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *