وہ فخر کرتی تھی کہ اسکے شوہر کو جب بھی معاشی ضرورت ہوتی ہے تو وہ ہمیشہ تیار رہتی ہے ۔اسے فخر تھا کہ دوسری عورتوں کی طرح اسے اپنے شوہر کے آگے ہر چھوٹی بڑی چیزوں کے لئے ہاتھ نہیں پھیلانا پڑتا۔اسے خود پر فخر تھا کہ وہ اپنی ہر حیثیت میں فرض شناس ہے۔
مگر آج یہ سارا فخر کامل نے زائل کر دیا تھا۔وہ اسکی معمولی سی لاپرواہی نظر انداز نہیں کر سکتا تھا ۔اسے اسکی مصروفیت، تھکن کا مارجن نہیں دے پایا تھا۔اسے کوئی غرض نہیں تھی کہ وہ بھی اسکی طرح آفس سے تھک کر گھر آتی ہے ۔اسے بھی آرام کی ضرورت تھی۔مگر اسے تو اپنی ساری ضرورتیں وقت پر پوری ہونی چاہئے تھیں ۔وہ اسکے حصہ کا کوئی کام کرنے کی زحمت نہیں کرتا کیونکہ اسے پتہ تھا کہ گھر سنبھالنا اسکی ذمہ داری نہیں ہے ۔
Our Instagram:
@novelsclubb
Our Whatsapp Channel Link:
JOIN OUR WHATSAPP CHANNEL
Download Link is given below:
ONLINE READ:
PDF DOWNLOAD LINK: