Aur Tabdeeli Galay Pdh Gai by Humayoun Ayub PDF Download
Genre:Funny, Romance
Status:ongoing
Description ( in Urdu):اور تبدیلی گلے پڑ گئی ، ایک منفرد طرز پہ لکھی ہلکی پھلکی تحریر ہے جس میں دو مختلف سندھی گھرانوں کا رہن سہن دکھایا گیا ہے، جن کی برسوں سے ناراضگی چل رہی ہوتی مگر اچانک ایک شادی پر ان کا ٹاکرہ ہوتا ہے۔ تین بےوقوف لڑکیاں اس شادی میں کیا گل کھلاتی ہیں، یہ جاننے کیلئے پڑھیں، یہ ناول!
Writer Intro:
میرا نام ہمایوں ایوب ہے۔ میں ایک نجی کمپنی میں کونٹینٹ کرئیٹو کے طور پر کام کرتا ہوں۔ لکھنا میرا شوق ہے اور پڑھنا میرا جنون! اسی سلسلے میں اکثر چھوٹی موٹی تحاریر لکھ چکا ہوں۔ میرے مکمل پانچ ناول منظر عام پر آ چکے ہیں اور تین کتابی صورت میں موجود ہیں۔
Sneak Peak:
”اس گھر کو تبدیلی کی اشد ضرورت ہے۔ ”
صفورا بیگم نے ہمیشہ کی طرح تبدیلی کا نعرہ بلند کیا۔
”اور تبدیلی سے آج تک بھلا کس کا ہوا ہے؟ “ لچ افزائی کرتے ہوئے مٹھی نے اپنا سر جھکا لیا تھا۔
”الٹا تبدیلی سے ان کا بیڑا ہی غرق ہوا ہے۔ “ دری نے بےپرکی ہانپتے کہا۔
”تبدیلی…ذہنی سکون کیلئے اچھی ہوتی ہے۔ اس لئے ناشاد صاحب نے وحید صاحب کی دعوت میں چلنے کا فرمان جاری کر دیا ہے۔ “ صفورا بیگم نے بتایا۔
”پر ہم دعوت میں جا کر کیا کریں گے؟ “ یہ سوال تو ان تینوں میں سے کسی نہ کسی کی زبان سے ادا تو ہوتا ہی ہوتا تھا۔
”جو لڑکیاں دعوت پہ کرتی ہیں…سجتی ہیں، سنورتی ہیں، ہنستی ہیں، ناچتی ہیں۔ “ خالدہ بیگم کابھی ہمیشہ والا ریڈیو چل پڑا تھا۔
”چھوٹی بھابھی…آپ کو کتنی بار بتانا پڑے گا کہ ہمیں نہ سجنا سنورنا آتا ہے…نہ ناچنا آتا ہے… “مٹھی نے جتایا۔
”…اور ہنستے ہوئے تو ہم آپ لوگوں کو ویسے ہی بری لگتی ہیں…تو رہنے دیں بےبی کے ساتھ ہم یہیں رہیں گے۔ “ دری نے ایک نیا ہی پینترا پھینکا۔
”یہ آئیڈیا بہت اچھا ہے کہ تم لوگوں کو مٹیاری لے کر ہی نہ جایا جائے…کیونکہ تم لوگوں کے افعال اس قابل ہی نہیں کہ تم لوگوں کو باقی لوگوں سے متعارف بھی کروایا جائے۔ “ جلی کٹی سنانے میں اماؤں نے بھی پی ایچ ڈی کر رکھی ہوتی ہے۔
Download Link of all episodes is given below:
Aur Tabdeeli Galay Padh Gai By Humayoun Ayub Epi 1
Aur Tabdeeli Galay Padh Gai By Humayoun Ayub Epi 2
Aur Tabdeeli Galay Padh Gai By Humayoun Ayub Epi 3
Aur Tabdeeli Galay Padh Gai By Humayoun Ayub Epi 4