Gar Tu Chahe By Shumaila Hassan Urdu Novel
پیارے ریڈرز۔۔۔ مجھے معلوم ہے یہ ناول پڑھ کر آپ میں سے بہت سارے لوگوں کا دل ٹوٹا ہو گا۔۔۔۔ کسی کا ناول کے بیچ میں تو کسی کا آخر میں۔۔۔۔ مگر ہر کہانی لکھنے کا ایک مقصد ہوتا ہے۔۔۔۔ آپ نے زندگی میں اکثر مردوں کو کہتے سنا ہو گا کہ ایک سے زائد شادی سنتِ رسول صلٰی اللہ علیہ والہٰ وسلم ہے۔۔۔ مگر کیا واقعی اکثریت سنتِ رسول صلٰی اللہ علیہ والہٰ وسلم ادا کر رہی ہوتی ہے؟
میرا جواب ہے۔۔۔۔ نہیں!!!
آپ صلٰی علیہ والہٰ وسلم کی گیارہ ازواج میں سے دس مطلقہ یا بیوہ تھیں۔۔۔۔ سوائے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے۔۔۔ تو سنتِ رسول صلٰی اللہ علیہ والٰہ وسلم درحقیقت کسی بے سہارا،یتیم، مطلقہ یا بیوہ کو سہارا دینے کا نام ہے۔۔۔۔ فیس بک، آفس، خاندان یا محلے کی کسی لڑکی سے چکر چلا کر، اس کے ساتھ دن و رات چیٹ کر کے حرام رشتے کو حلال بنا کر، سنتِ رسول صلٰی اللہ علیہ والٰہ وسلم سے منسوب کرنا قطعی ٹھیک نہیں ہے۔۔۔۔ پھر دوسری بات یہ آتی ہے کہ اگر آپ نے دوسری شادی بالفرض کر بھی لی تو کیا آپ واقعی اسے ویسا نبھا رہے ہیں جیسا کہ قرآن پاک میں ہدایت دی گئی ہے۔۔۔