NovelsClubb

"Club Of Quality Content!"

Phool Khilne Lagay By Amna Yasmeen Pdf Download

Phool Khilne Lagay By Amna Yasmeen Pdf  Download

Genre:
A story about love, family, and second marriage . A tale of patience, destiny, and happiness returning.
Description in urdu:
یہ کہانی ایک ایسی لڑکی کی ہے جو اپنے دکھ خاموشی سے سہنا سیکھ چکی ہے، مگر کبھی کبھی زندگی کی مشکلیں تنہا اٹھانے کے بجائے اپنے اپنوں سے بانٹ لینا ہی آسانی لے آتا ہے۔ یہ ایسے والدین کی کہانی ہے جو دنیا والوں کی باتوں کے خوف سے اپنی بیٹی کی خوشیوں کا سودا نہیں کرتے۔ اور ایک ایسے شخص کی ، جس نے اپنی محبت کے لیے خاموشی اور صبر کے ساتھ انتظار کیا۔

Insta id:
@amnahh_yaseen

<………>
حنان نے ٹوکری زمین پر رکھتے اس کو کھولا تو اندر سے متجسس سا میلو باہر نکلا ، چند لمحے تو ادھر ادھر سونگھتا رہا پھر نازو کو پہچانا تو بھاگتا ہوا اس کے پاس چلا گیا ، جسے وہ فوراً گود میں اٹھا گئی ۔
“میلو یہاں ۔۔۔؟؟”
اس نے سوال پوچھنا چاہا ۔
“رضا بتا رہا تھا کہ میلو کو آپ کی اور آپ کو میلو کی کتنی عادت ہے تو میں نے سوچا کہ میلو کو بھی یہیں لے آتے ہیں ؟”
“ٹھینک یو سو مچ “
وہ پر خلوص انداز میں بولی ۔ میلو اس کے کندھے سے لگا ،نورو اور اس کے بچوں کو دیکھ رہا تھا ۔
“تھینک یو کیسا ؟ یہ تو میرا فرض ہے ، پھر رضا بتا رہا تھا کہ میلو نازو آپی کے بغیر نہیں رہ پاتا۔ اور اس کو بھی تو نئے گھر کی عادت ڈالنی پڑے گی”
وہ جوابا مسکرادی ۔میلو اس کی گود سے نکلتا ادھر ادھر جھانک رہا تھا ،
“آپ واقعی بہت اچھے ہیں ۔”
وہ ہنستا ہواقدم قدم چلتا اس کے سامنے آ کھڑا ہوا۔ اور نازو کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لے لیا۔
حرکت کے باعث چوڑیوں نے شور کیا ،جس سے میلو بھاگتا ہوا اس کے گرد گھومنے لگا۔
کچھ لوگوں کے ساتھ اچھا ہونا مشکل نہیں ہوتا”۔”
نازو ساکت کھڑی اسے دیکھے گئی ۔
“بہت سنبھال کر رکھوں گا آپ کو۔ “
سر پر ٹکے دوپٹہ سے آزاد ہونے کی کوشش میں چند لٹیں ماتھے پر آرہی تھیں ، دوسرے ہاتھ سے اسنے ان بالوں کو پیچھے کرنا چاہا مگر ناکام ٹھہرا ، کیونکہ وہ بال پیچھے ہونے کے بجائے پوری طرح کھل کر اس کے چہرے پر رقص کر گئے۔وہ پھر ہنسا ، وہ خوش ہی اتنا تھا ۔
“کیونکہ جس انسان کے لیے اتنا انتظار کیا جائے ، اس کو سنبھال کر رکھنا تو بنتا ہے نہ؟”

Click On this Link Below To Download novel:

Phool Khilne Lagay By Amina Yasmeen complete-NC

📱 Download Our Android App

Read all novels offline, get notifications, and enjoy a better reading experience!

Download Now Our Android App

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *