Pamardi By Dua Fatima PDF Download
Genre: social issue
Description:
پامردی ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے جس کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور پھر وہ اپنے لیے معاشرے اور قانون سے انصاف کی جنگ لڑتی ہے۔ بزدلوں کی طرح خاموش رہنے کے بجاۓ وہ حق کے لیے آواز اٹھاتی ہے لیکن کیا اُسے انصاف میل جاتا ہے؟
Writer Instagram: dua__.fatimaa
<………>
“بس۔۔۔۔ بس بہت ہوگیا۔ آخر کب تک آپ لوگ لڑکیوں کو قصوروار ٹھہراتے رہے گے وہ بھی اس گناہ کے لیے جو اُس نے کبھی کیا ہی نہیں۔ اُس نے ایسے کپڑے کیوں پہنے؟ وہ وہاں کیوں گئی؟ اُس نے لڑکوں سے بات کیوں کی؟ اور ایسے نا جانے کتنے سوالات ہیں جو آپ لوگ الزام بنا کر لڑکیوں سے کرتے ہیں۔ لیکِن آج آپ لوگ مجھے بتائیں ایک لڑکی جو یونیفارم پہن کر گھر سے کالج کے لیے نکلی تھی اُس کا کیا قصور تھا؟ اُس نے تو یونیفارم پہنا ہوا تھا وہ تو پڑھنے گئی تھی۔ ایک سات سال کی بچی جسے ان سب چیزوں کے بارے کچھ پتا بھی نہیں تھا اُس کا کیا قصور تھا؟ ایک آسی سال کی عورت کا کیا قصور تھا؟ ایک ڈاکٹر جو ہسپتال میں اپنے مریضوں کا علاج کرنے گئی تھی اُس کا کیا قصور تھا؟ یا پھر وہ لڑکی جو مر چُکی ہے اور اپنی قبر میں ہے اُس کا کیا قصور ہوتا ہے جو اُس کے ساتھ بھی لوگ وہ سب کچھ کرتے ہیں؟ بتائیں مُجھے ایک لڑکی جو کہیں باہر بھی نہیں جاتی لیکِن پھر بھی وہ اپنے ہی گھر میں محفوظ نہیں اُس کا کیا قصور ہوتا ہے۔ آخر کب تک ہم ہر چیز کا الزام عورتوں پر ڈالتے رہے گے۔۔۔۔۔؟ آخر کب تک؟”
کچھ یادیں کتنی حسین ہوتی ہے لیکن پھر بھی ان کو یاد کرنے سے اتنا درد کیوں ہوتا ہے؟
ہر لڑکی کو کبھی نا کبھی زندگی کے کسی نا کسی موڑ پر مرد کے سہارے کی ضرورت ضرور پڑتی ہے اور ایک وقت پر تمہیں بھی مرد کی ضرورت ضرور پڑے گی۔ ہم لڑکیاں جتنی بھی خود مختار کیوں نا ہوجائے ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ یہ معاشرہ مردوں کا ہے اور یہاں پر مضبوط سے مضبوط لڑکی کو بھی مرد کی ضرورت پڑتی ہی ہے۔”
“شادی کو کامیاب کرنے کے لیے محبت کی نہیں اعتبار اور عزت کی ضرورت ہوتی ہے۔ بہت سی شادیاں ایسی ہے جو محبت کی بنا پر ہوئی تھیں اور اب وہ بلکل تباہ ہو چُکی ہیں جبکہ وہ شادیاں جن کی بنیاد عزت اور اعتبار پر رکھی گئی تھیں وہ کتنی کامیاب ہیں۔ ہمارے رشتے میں مُجھے تم سے محبت نہیں چاہیے صِرف عزت چاہیے اعتبار چاہیے۔”
کچھ دوست ہوتے ہیں جو آپ کی خاموشی سے ، آپ کے رویے سے بھی سمجھ جاتے ہے کہ آپ کے اندر کوئی خلفشار چل رہا۔ دوسروں کے سامنے آپ خود کو جتنا بھی مضبوط ظاہر کر لے اُنہیں پتا چل جاتا ہے آپ ٹھیک نہیں ہے۔ اُن سے آپ اپنے دل کی ہر بات بلا کسی چچک کے کہہ دیتے ہے اور وہ لوگ منٹوں میں آپ کا موڈ صحیح کر دیتے ہیں۔
“ایسا کیا ہے عمارہ میں جو مجھ میں نہیں ہے؟ جس کی وجہ سے تمھیں اُس سے محبت ہوئی؟ جو تمھیں میری طرف دیکھنے بھی نہیں دیتا؟”
حاذق نے زمل کی طرف غور سے دیکھا۔ وہ طنز نہیں کر رہی تھی نہ ہی طعنہ دے رہی تھی۔ وہ بس پوچھ رہیں تھی۔ وہ سچ میں جاننا چاہتی تھی۔
“مُجھے خود نہیں معلوم۔ اُس میں ایک عجیب سی کشش ہے جو مجھے اس کی طرف کھینچتی ہے۔ تم نے ابھی کہا تھا نا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کے لیے بنے ہیں شاید یہ وہی کشش ہے۔”
Click On this Link Below To Download novel:
Pamardi By Dua Fatima Complete-NC
📱 Download Our Android App
Read all novels offline, get notifications, and enjoy a better reading experience!
Download Now Our Android App










Leave a Reply