NovelsClubb

"Club Of Quality Content!"

RAG E JAAN HAI WO BY ANA ILYAS PDF DOWNLOAD

اگر آپ میں لکھنے کی صلاحیت ہے اور آپ اپنا لکھا ہوا دنیا تک پہنچانا چاہتے ہیں، مگر آپ کے پاس کوئی ذریعہ نہیں ہے۔۔تو ہم سے رابطہ کریں۔

ہماری ٹیم آپ کو قدم قدم پر رہنمائی فراہم کرے گی اور آپ کی لکھی ہوئی تحریر دنیا تک لائے گی۔

آپ اپنا لکھا ہوا ناول، افسانہ، شاعری، ناولٹ، کالم یا آرٹیکل پوسٹ کروانا چاہتے ہیں تو اپنا مسودہ ہمیں ورڈ فائل یا ٹیکسٹ فارم میں میل کریں: novelsclubb@gmail.com

آپ ہمارے فیس بک، انسٹا پیج اور واٹس ایپ کے ذریعے بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Our Mission

At NovelsClubb, our mission is to provide book enthusiasts with a diverse range of novels in PDF format, catering to different genres and tastes. We aim to create a platform that fosters a love for reading and exploration of literary works across various categories.

What We Offer

Our website hosts an extensive library of PDF novels, offering readers a convenient way to access their favorite stories. From classic literature to contemporary bestsellers, we curate and present a wide selection to suit every reader's preference.

Our Commitment to Quality

We take pride in delivering a seamless and user-friendly experience. Each novel is carefully selected and uploaded to ensure high-quality content for our visitors.

Connect With Us

Have questions, suggestions, or want to reach out? Feel free to contact us at novelsclubb@gmail.com . We value your feedback and aim to continuously improve our platform based on your input.

Thank you for choosing NovelsClubb as your literary haven. Happy reading!

Download Novelsclubb Android App

“بابا جی! دعا ہی کر ديا کرو کبھی۔۔۔” وہ جو روز يونيورسٹی کے باہر بيٹھے فقير کو ديکھتی تھی۔
جو کالا چشمہ لگاۓ۔۔سبز رنگ کا چولہ پہنے، ہاتھوں ميں ڈھيروں انگوٹھياں ہوتيں اور اسی طرح گلے ميں ڈھيروں مالائيں لٹکاۓ۔ روزانہ صبح انکے يونيورسٹی جانے سے پہلے وہاں موجود ہوتا اور شام مين انکی واپسی تک وہ وہيں موجود رہتا۔
سفيد بالوں کی لمبی لمبی لٹيں منہ پر ڈالے ميلے کچيلے حليے والا بابا نجانے فاتينا کو اتنا اٹريکٹ کيوں کرتاتھا۔
مزنی اسکی دوست ہميشہ اسکی ان عجيب و غريب حرکتوں پر عاجز آ جاتی تھی۔ ابھی يونيورسٹی شروع ہوتے ہی پہلے سمسٹر مين انکی دوستی ہوئ تھی۔
لہذا وہ فاتينا کے بارے ميں بہت زيادہ نہيں جانتی تھی مگر اسے يہ نٹ کھٹ سی زندگی کو بھرپور طريقے سے جينے والی فاتينا بہت پسند آئ تھی۔
اسی لئيۓ اس نے دوستی ميں پہل کرنے ميں دير نہيں لگائ تھی۔
وہ نيچے بيٹھی آج اس فقير سے مخاطب ہوئ۔
“چلی جا بھاگ جا ورنہ بھسم ہوجاۓ گی” وہ فقير فاتينا کے قريب بيٹھنے پر سختی سے چلايا۔
“لو ايسے کيسے بھسم ہو جاؤں گی۔۔۔مجھے بس يہ بتا دو تم فقيروں جيسی صدائيں بھی نہيں لگاتے بس لوگ جو تمہارے کاسے ميں ڈال ديں تو ڈال ديں ورنہ تمہيں کوئ پرواہ نہيں۔۔۔ايسے کيوں۔۔۔” فاتينا تو لگتا تھا آج اس کا انٹرويو لينے بيثھی ہے۔
“فاتی بس کرو کيوں اس بيچارے کو پريشان کر رہی ہو” مزنی اسے ٹوکتے ہوۓ بولی۔
“بابا جی مشکوک لگتے ہو” اسکی بات پر نہ صرف بابا بلکہ مزنی کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ گيا۔
وہ ايسی ہی تھی جو منہ ميں آتا بول ديتی۔۔جو محسوس کرتی کہہ ديتی
“دفعہ ہو جا يہاں سے ناہنجار لڑکی۔۔۔۔فقيروں کو چھيڑنے کا انجام بہت برا ہوتا ہے بھاگ جا” بابا اشتعال ميں آکر پاس پڑا پتھر اٹھا کر غصے سے بولا۔
“اچھااچھا جاتی ہوں پر اتنا بتا دو۔۔۔کالا چشمہ پہنا کس کی فرمايش تے” وہ جاتے جاتے بھی اسے تنگ کرنے سے نہ چوکی۔
اس سے پہلے کے وہ فقير پاس پڑا پتھر واقعی اسک جانب گھماتا وہ کھلکھاتے ہوۓ وہاں سے بھاگ کھڑی ہو‏ئ۔
“تمہيں کيا ملا اس بيچارے کو تا‎ؤ دلا کر” مزنی نے اکتاہٹ بھرے لہجے مين پوچھا۔
“پتہ نہيں کيوں بس يہ بابا بڑا کيوٹ لگتا ہے” فاتينا ک بات پر مزنی کو اسکی دماغی حالت پر شک ہوا۔
“اتنا ميلا کچيلا فقير اور کيوٹ۔۔۔بيٹا يہ تمہيں ہی صرف کيوٹ لگ سکتا ہے کيونکہ تم اس دنيا کی سب سے زيادہ کھسکی ہوئ لڑکی ہو” مزنی نے تاسف سے سر ہلاتے ہوۓ کہا۔
“صحيح کہہ رہی ہو۔” اس نے شد و مد سے اسکی ہاں مين ہاں ملائ ۔جيسے وہ کسی اور کی بات کر رہی ہو۔
وہ دونوں اس وقت پنجاب يونيورسٹی کے ماس کام ڈيپارٹمنٹ کی جانب جا رہی تھیں۔ جس کے دروازے کے باہر وہ فقير کچھ دنوں سے فاتينا کی نظروں ميں آيا تھا۔

Download Link is given below:

ONLINE READ:
[dflip id=”2936″ ][/dflip]

PDF DOWNLOAD LINK:

TAP HERE TO DOWLOAD

Our Instagram:

@novelsclubb

Our Whatsapp Channel Link:

JOIN OUR WHATSAPP CHANNEL

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *