Ruby By Dua Fatima PDF Download
روبی ایک نارمل سی کہانی ہے جو یونہی بیٹھے بیٹھے میرے ذہن میں آ گئی سو میں نے اسے لکھنے کا فیصلہ کر لیا۔اس کو لکھنے کے پیچھے کوئی خاص وجہ تو نہیں ہے، البتہ میں نے اسے لکھتے وقت بہت انجواۓ کیا ہے۔ ہر ایک سین، ہر ایک کردار، ہر ایک ڈائیلاگ لکھنے میں الگ ہی مزا آیا۔ اس کے علاوہ مجھے شروع سے ہی ایسی ہی کہانیاں پڑھنے میں دلچسپی رہی ہے۔
سو یہ کہانی درحقیقت “روبی ڈائمنڈ” کے گرد گھومتی ہے جسے کھوجنے پر آفیسر ہارون زمان اور آفیسر انشرہ کریم معمور ہیں۔ کس طرح سے وہ دونوں اپنے آپسی اختلافات پس پشت ڈال کر اس چوری ہوۓ بیش قیمت روبی ڈائمنڈ کو ڈھونڈنے میں جت جاتے ہیں، یہ آپ کو یہ کہانی پڑھ کر پتا چلے گا۔
امید ہے کہ آپ کو جذبات، سسپینس اور تھرل سے مزین میری یہ ناولٹ پسند آۓ گی۔ باقی آپ پڑھ کر ہی فیصلہ کریں گے کہ آپ کو یہ کہانی کیسی لگی۔
Promotion scenes:
“میں نے ابھی ٹیسٹ کر کے دکھائی ہے نا تمہیں۔ زہر نہیں ہے اس میں۔”
“اونہوں۔۔۔زہر نہیں “تھا”۔ مگر اب تمہارے ٹیسٹ کرنے کے بعد اس میں ایناکونڈا کا زہر شامل ہو گيا ہے۔ سوری ٹو سے۔ مگر تمہارے منہ سےلگی چاۓ کا زہر میں نے اپنے اندر اتارا تو میں یہیں تڑپ تڑپ کر مر جاؤں گا۔۔۔”، وہ کہتا جا رہا تھا اور انشرہ کا پارہ ہائی ہوتا جا رہا تھا۔ وہ لب بھینچے سرخ بھبھوکے چہرے کے ساتھ اسے سنتی جا رہی تھی جو اب بھی چپ نہیں ہوا تھا۔ ” اور آنیسٹلی اسپیکنگ، میرے پاس ابھی مرنے کا وقت نہیں ہے۔ ابھی مجھے بہت سارا کام کرنا ہے۔ روبی ڈھونڈنا ہے۔۔۔چور کو پکڑنا ہے۔۔۔ایٹسیکٹرا ایٹسیکٹرا۔”، وہ گردن ہلاتا مزے سے کہتا ہوا اس کے تن بدن میں آگ لگا گيا تھا۔