Zindagi Ban Gye Ho Tum BY Sana Sufyan Khan

Complete Novel Romantic

Zindagi Ban Gye Ho Tum BY Sana Sufyan Khan Complete PDF

“مس حرم آپ کو سر بلا رہے ہیں۔!”وہ اس کی مسکین سی شکل دیکھ کر مسکراہٹ روکتے ہوئے معصومیت سے کہتا بڑھ گیا کیونکہ وہ جانتا تھا کہ آگے کیا ہونے والا ہے۔
“ہاں بھلا بتاؤ دشمن کی بےعزتی کرنے کا موقع ملے تو کون مُکرتا ہے بھلا اور یہاں تو دشمن نے خود موقع دیا ہے کہ آ بیل مجھے مار۔!”وہ بڑبڑاتی ہوئی خود کو کوستی اٹھ کھڑی ہوئی۔
“استغفراللہ۔۔! کھڑوس انسان اور بیل نہیں۔۔ نہیں بیل کی بےعزتی ہے کیونکہ بیل تو سیدھا ہوتا ہے اور یہ تو کافی مغرور اور ٹیڑھے ہیں تو ایسے تو یہ شیر ہوئے۔۔!” وہ خود سے ہی کہتی ہوئی اس کے روم کے دروازے پر پہنچ کر انگلیوں سے دستک دینے لگی۔
“یس کم اِن۔!”بھاری گمبھیر آواز نے اسے آگے کی صورتحال کی طرف متوجہ کیا تھا۔
وہ گردن جھکا کر روم میں داخل ہوئی تھی جب اس کی نظر سلائڈنگ کے پاس کھڑے شخص پر پڑی تھی جو بلو تھری پیس سوٹ پہنے، ہاتھوں کو جیب میں ڈالے مغرور سے انداز میں رُخ موڑے کھڑا تھا۔
“جی سر آپ نے بلایا تھا۔؟”وہ معصومیت کی انتہا کرتے ہوئے بڑے سکون سے پوچھ رہی تھی۔
“ہاں مجھے پوچھنا یہ تھا کہ آفس آپ کے شایانِ شان تو ہے ناں۔؟اگر کوئی کمی ہے تو بتائیں ہم آپ کی خدمت میں کوئی کثر نہیں چھوڑیں گے اور آپ نے یہ تو بتایا ہی نہیں تھا کہ آپ لیٹ آئیں گی ورنہ ہم آپ کے قدموں تلے پھولوں کے انتظام کروا دیتے۔!”مقابل کے ٹھنڈے ٹھار لہجے میں کیا گیا یہ طنز اس کو ہونقوں کی طرح منہ کھولنے پر مجبور کر گیا تھا۔
“توبہ۔۔ توبہ اتنا میسنا انسان کہ طنز بھی جوتا بھگو کر مارنے جیسا کر رہا ہے۔!”وہ دل میں ہی اس پر لعنت بھیج کر خود کو پرسکون کر رہی تھی۔کیونکہ موقع تو اس نے خود ہی دیا تھا۔
“سوری سر۔۔!”وہ کل ایک مغرور،گھمنڈی اور عقل سے پیدل انسان نے میری ساشا کو بےدردی سے ٹکر مار کر اسے اسپتال پہنچا دیا تھا۔جس کی وجہ سے مجھے بسوں کے دھکے کھاتے ہوئے تنہا سفر کرنا پڑا ہے اس لیے لیٹ ہو گئی ہوں۔لیکن آگے سے لیٹ ہونے کی صورت میں بتا دوں گی میں آپ کو۔ آپ پھولوں کا انتظام کر لیجئے گا اب اتنا کہہ رہے ہیں تو میں منع کیسے کر سکتی ہوں۔!”اسی کو سناتے ہوئے کل کے ساتھ ساتھ بڑی خوبصورتی سے آج کا بھی بدلہ سود سمیت وصول کیا تھا۔
Zindagi bn gye ho tm

Our Instagram:
@novelsclubb
Our Whatsapp Channel Link:
JOIN OUR WHATSAPP CHANNEL

Click On this Link Below To Download novel:

Zindagi Ban Gye Ho Tum By Sana Sufyan Complete

📱 Download Our Android App

Read all novels offline, get notifications, and enjoy a better reading experience!

Download Now

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *