Farq By Amna Aman Urdu Novel – Pdf Download
insta id:@az_amna.aman
Genre: family base, past traumas, self healing, one sided love
Description:
کہا نی ہے یک طرفہ احساس پر مشتمل کچھ دلوں کی
’’ سحر تم ڈاکٹر ہو۔‘‘ وہ جو چپ کا روزہ رکھ بیٹھا تھا اچانک ہی بولا تو وہ اس عجیب سے سوال پر حیران اور چونک سی گئی۔
’’ نہیں ۔‘‘ بے حد ہونقوں کی طرح جواب دے اس نے چہرہ اس کی طرف پھیرا۔
’’تو میرا معائنہ کیوں کر رہی ہوں کیا مریض لگ رہا ہوں تمہیں؟‘‘اور اس کے قدرے درست انداز پر وہ سٹپٹائی بے اختیار تھوک نگل کھڑکی سے باہر دیکھنے لگی۔
’’ میں نے تو کچھ بھی نہیں کیا۔وہ آپ غصے میں لگ رہے تو بس تھوڑا تھوڑا دیکھا ہے آپکو۔‘‘ صاف گوئی اور منمناہٹ میں دی گئی وضاحت میں جانے ایسا کیا تھا کہ حارث کے چہرے پر دراڑ سی پڑی۔چہرہ پھیر اس کو دیکھا جو اب بھی کن اکھیوں سے کبھی کبھی اسے دیکھتی اور کبھی باہر دیکھنے میں ہلکان ہوئے جا رہی تھی۔
’’ تھوڑا تھوڑا تو کوئی نہیں دیکھتا سحر میڈم سب پورا پورا ہی دیکھتے ہیں۔‘‘ بظاہر آواز کو سنجیدی رکھ کہا لیکن چہرہ صاف چرانے والا تھا۔جو دراڑ اس کی منمناہٹ سے پڑی وہ پوری طرح چٹخ چکی تھی بس وہ ظاہر نہیں کر رہا تھا۔
’’ میں نے نہیں دیکھا۔‘‘
سحر کی آواز میں وہی بھنبھناہٹ اور منمناہٹ ۔نظریں کھڑکی سے باہر۔آج اس نے سیاہ لمبی ہاف سلیو لیس قمیض پہنی ہوئی تھی اور ہم رنگ کھلا پلازو۔کرل شدہ بال اور وہی گلابی چمکتے نگینے۔چہرہ جو اب بوکھلایا ہوا تھا ۔آج ہلکے پھلکے میک اپ سے آراستہ تھا۔
’’ کیوں میں دیکھنے کے لائق نہیں ہوں۔‘‘ یکدم سنجیدہ انداز سحر کے پیٹ میں گرہیں ڈال گیا۔دل ڈوبا اب کیا وہ غصہ کرے گا،گلہ خشک سا ہوا۔
اب بھلاں اس بات کا کیا جواب دے۔
’’ بولو۔‘‘ سنجیدہ آوا ز میں بولنے پر اکسایا۔
Click On this Link Below To Download novel:
Farq By Amna Amaan Epi 1,2-NC
📱 Download Our Android App
Read all novels offline, get notifications, and enjoy a better reading experience!
Download Now Our Android App











Leave a Reply