Azurdagi By Nukhba Maryam PDF Download

Azurdagi By Nukhba Maryam PDF Download

Azurdagi By Nukhba Maryam PDF Download

Instagram handle: @nukhba_writes
Status: Complete
Genre : Afsana
Description:
یہ افسانہ کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی،جسے زندگی کی تلخیوں نے اور زمانے کی گردشوں نے اتنا توڑ دیا کہ وہ خود سے بھی خفا ہو گئ،،،لیکن پھر تھک ہار کر اس نے اپنی ذات کو رب کے حوالے کر دیا اور اپنے دل کو ہر آزردگی سے آزاد کر دیا اور جب خود کو رب کے حوالے کر دیا جائے تو پھر غمِ زندگی کی کیا فکر؟
Sneak Peak:
فرش پر جمے خون کے قطرے اور کلائ پر بندھی سفید پٹی میرے ماضی کی ہر اس رنجش،رقابت اور حزن کی عکاسی کر رہی تھی جسے میں نے سہنے کی ہر ممکن کوشش کی۔اس کمرے میں بکھری ہر چیز میرے ہر اس زخم کی شاہد تھی جو مجھے اپنی چپ کو برقراو رکھنے کے انعام میں ملا۔
میرے ذہن میں بڑھتا شور مجھے محسوس کروانے لگا کہ میرے گرد موجود ہر شے یہ کمرے کی الماریاں، یہ دیواریں، یہ بکھری اشیاء ، آسمان اور تارے سب میرے اس جرم کو لے کر محوِ گفتگو ہیں۔
مجھے یوں دیکھ آسمان نے بھی کالی چادر اوڑھے تاروں کے کان میں سرگوشی کی۔
“کیا یہ لڑکی خود کو معاف کر پائے گی؟”.
“لگتا تو نہیں. ہو سکتا ہے اپنے گناہ کا پچھتاوا سینے سے لگا کر بیٹھ جائے اور اپنے اس زخم کو دل کا ناسور بنا لے”. تارے نے جواب دیا۔
” یہ تو پہلے ہی اپنے ماضی کی آزردگی کو دل میں لیے پھر رہی تھی کہ ایک اور اضافہ کر لیا”. آسمان نے پھر سے سرگوشی کی۔
“کون جانے کہ اس کا اگلا قدم کیا ہوگا”. دوسرے تارے نے بولا۔

Download Link is given below:

Azurdagi By Nukhba Maryam

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *