Dastras Main Sitare By Maryam Aziz

Complete Novel cousin marriage based Romantic Second Marriage Based

Dastras Main Sitare By Maryam Aziz Digest Novel

“اچھا تو یہاں پہ رنگ رلیاں منائی جارہی ہیں۔”ناظم کا انداز اتنا بےہودہ تھا نا کہ ہادی کے ماتھے پہ بل پڑگئے تھے۔
“ماں بھائی کو باہر بھیج کر پیچھے سے اپنے عاشق کو بلالیا ہے۔”اس الزام پہ وہ دونوں تڑپ اٹھے تھے۔زینب تو رو پڑی تھی جبکہ ہادی تو بول اٹھا تھا۔
“کیا بکواس کررہے ہو۔”
“شکر کرو ابھی بکواس ہی کررہا ہوں ورنہ ہاتھوں کی زبان استعمال کی تو یہاں تمہاری لاش ہی نظر آئے گی۔”ہادی طیش کے عالم میں آگے بڑھا تھا لیکن زینب نے تیزی سے اس کا بازو تھام کر اسے روکا تھا۔ہادی نے انہی طیش بھری نظروں سے اسے دیکھا تھا جو روتے ہوئے اسے منع کررہی تھی۔ہادی نے دوبارہ ان چاروں کو دیکھا اور تبھی اس کی نگاہ گیٹ سے اندر آتے چہروں پہ پڑی۔آواز سن کر باہر لوگوں کا ہجوم اکٹھا ہوگیا تھا۔بلکل اچانک اسے حالات کی سنگینی کا احساس ہوا تھا۔

 

“تمہیں تو میں کافی عرصے سے نوٹ کررہا ہوں۔جب بھی زینب سے ملو تم اس کے آس پاس ہی پائے جاتے ہو۔چکر تو اب سمجھ میں آیا ہے۔”وہ مکروہ انداز میں ان دونوں کو دیکھتے ہوئے بولا۔وہ دونوں کو جیسے اپنی اپنی جگہ بلکل منجمد ہوکر رہ گئے تھے۔تب ہی ہجوم میں ہلچل ہوئی اور پھر جو چہرے نظر آئے انہوں نے ان رونوں کے ساکت وجود میں جال ڈال دی تھی۔ثمینہ حمیرا اور سیمر تینوں ایک ساتھ اندر داخل ہوئے تھے۔ان تینوں کے چہروں پر ہوائیاں اڑرہی تھی۔
“آئیے چچی جان آپ کا ہی انتظار تھا۔آپ جو ہر وقت عزت کی دہائی دیتی ہیں دیکھیں اپنی بیٹی کو آپ کے پیچھے آپ کی عزت کا جنازہ نکال رہی تھی۔میں نے ان دونوں کو رنگے ہاتھوں پکڑا ہے۔توبہ توبہ۔!” اس نے کانوں کو ہاتھ لگائے تھے۔
“اتنا بڑا بہتان۔”زینب منہ کھولے آنکھیں پھاڑے ناظم کو دیکھنے لگی۔اسے اپنی ٹانگیں بےجان ہوتی محسوس ہوئی۔اگلے پل وہ بےدم ہوتے زمین پہ بیٹھتی چلی گئی۔جبکہ ہادی چیل کی طرح اس پر جھپٹا تھا۔

 

Our Instagram:
@novelsclubb
Our Whatsapp Channel Link:
JOIN OUR WHATSAPP CHANNEL

Click On this Link Below To Download novel:

TAP HERE TO DOWLOAD

📱 Download Our Android App

Read all novels offline, get notifications, and enjoy a better reading experience!

Download Now

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *