” کیا ہوا رو کیوں رہی ہو ؟ رو مت پلیز بس تمہیں اور تکلیف میں نہیں دیکھ سکتا بہت جلد یہ رشتہ ختم ہو جائے گا ۔ پریشان مت ہو ۔ “
ماہا کا یوں رونا برداشت سے باہر تھا لیکن وہ اتنی جلدی ہار ماننے والوں میں سے نہیں تھا ۔ ضبط سے کام لیتے ہوئے اسے مزید تنگ کیا ۔
” کیا ضروری ہے رشتہ ختم کرنا ؟ “
روندھائی آواز میں پوچھتی وہ ضیغم کو دنیا کی سب سے حسین مورت لگ رہی تھی ۔ گھنی پلکیں آنسؤں سے بھیگی ہوئی تھیں ۔
” ہاں ضروری تو ہے ۔ جن رشتوں میں محبت نہیں ہوتی ان کا ختم ہو جانا ہی بہتر ہے ۔ “
سنجیدگی سے جواب دیا اور بغور اسکے چہرے کی طرف دیکھا ۔ ا سکے رونے کی رفتار مزید تیز ہو گئی تھی ۔
” کیا اسے میرا رونا سمجھ نہیں آ رہا ؟ ” اسے اب ضیغم کی بے اعتنائی پر غصہ آ رہا تھا ۔
” چلو اب سو جاؤ بہت دیر ہو گئی ہے ۔ “
ضیغم نے فوراً نگاہیں چرائیں مبادہ خود اپنے ہی دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر اسے گلے لگا لے ۔ وہ رخ موڑے لیٹنے ہی جا رہا تھا جب پھر پلٹا ۔ وہ اسی طرح ساکن بیٹھی تھی ۔
اوہ ہاں یہ پوچھنا یاد نہیں رہا , یہاں بیڈ پر ساتھ سو جاؤ گی یا پھر میں صوفے پر چلا جاؤں ؟ “
اس نے ایک جھٹکے سے جھکی نگاہیں اٹھائیں , ضیغم کے سوال پر دل کیا کچھ اٹھا کر اس کے سر میں دے مارے وہ اتنا بے حس کیسے ہو سکتا ہے ۔
” سو جاؤں گی ۔ “
غصے سے دانت پیستے ہوئے جواب دیا تو ضیغم نے بمشکل اپنی ہنسی روکی اور دوستانہ مسکراہٹ چہرے پر سجائے سر ہلایا۔
” گڈ تو سو جاؤ ۔ “
بڑے آرام سے کہتا وہ کروٹ لے کر لیٹ چکا تھا جبکہ وہ یونہی بے آواز آنسو بہاتی بیٹھی تھی ۔
” جب اتنی محبت کرنے لگی ہو تو اظہار بھی کر دو تو کیا جاتا ہے ۔ “
ضیغم اپنی ہی سوچ پر مسکرا دیا ۔ ماہا کی آنکھوں سے بہتے آنسو اس کی محبت کی سچائی کا ثبوت تھے لیکن دل اس کے منہ سے اقرار سننے کو مچل رہا تھا ۔
ضیغم اسکی آنکھوں سے اس کی محبت بھی نہیں پڑھ سکا اتنا بے حس اتنا ظالم کیوں ہو گیا تھا وہ ۔ یونہی روتے روتے کب آنکھ لگی خبر نہ ہوئی ۔
PDF DOWNLOAD LINK:
ishaq aisa ho by huma waqas
Our Instagram:
@novelsclubb
Our Fb Page:
novelsclubb FB page
Our Whatsapp Channel Link:
JOIN OUR WHATSAPP CHANNEL
Visit Us On Google
novelsclubb.com
Our YouTube Channel
Read With Laiba
Thank you for choosing NovelsClubb as your literary haven. Happy reading!
HUMA WAQAS ALL NOVELS PDF DOWNLOAD - NovelsClubb
[…] 9.Ishq aisa ho TAP HERE TO DOWNLOAD THIS NOVEL […]