Khezish By Nazish Munir Eid Special
eid special
Summary/Description:
منیزہ اور رائد کی کہانی جنگ زدہ سرزمین سے امید کے چراغ جلانے تک کا سفر ہے، جہاں ایک محققہ اپنے علم کے ذریعے ٹوٹے ہوئے معاشروں کو سمجھنے آتی ہے اور ایک خاموش مگر مضبوط نوجوان اس کے ساتھ روشنی بانٹنے کا عزم لے کر کھڑا ہوتا ہے۔ تعز کی ویران گلیوں سے لے کر ایران کے پُرسکون مناظر تک، یہ ناول محبت، قربانی، ذمہ داری اور وعدوں کی پاسداری کی خوبصورت تصویر پیش کرتا ہے، جہاں سحری کی خاموش دعائیں، خوف کے سائے میں جلتے خواب، اور دو دلوں کا ایک دوسرے میں گھر بنا لینا زندگی کے سب سے بڑے معجزے بن جاتے ہیں۔ پھر نکاح اور ہنی مون کے بعد عید کی نرم خوشیاں، پیار بھرے لمحے، ایک دوسرے کا خیال، ہنسی مذاق اور مشترکہ خواب ان کی زندگی کو نئی روشنی دے دیتے ہیں۔ یہ کہانی صرف رومان نہیں بلکہ اندھیروں میں امید، ٹوٹے دلوں میں حوصلہ اور انسانیت کی اصل طاقت کا پیغام ہے۔Status: Complete
Genre: ROM com,Eid special, After marriage based, soft romance, Ramzan Eid pookie love story, Iran travel honeymoon
Summary/One liner:ٹوٹے دلوں کو محبت سے جوڑنے اور وعدوں کو نبھانے کی پُرسکون داستان۔ 💫
Instagram I’d: nazish.munir.official
کمرے میں نرم روشنی پھیلی ہوئی تھی۔ کھلی کھڑکی سے ہلکی ہوا پردوں کو آہستہ آہستہ ہلا رہی تھی۔ فرش پر بیگ کھلے پڑے تھے، کپڑے تہہ ہو رہے تھے، اور منیزہ خاموشی سے اپنا سامان ترتیب دے رہی تھی۔ ہر کپڑے کے ساتھ جیسے وہ اپنے شہر، اپنی گلیوں، اپنی یادوں کو بھی آہستہ آہستہ سمیٹ رہی تھی۔
رائد غسل کے بعد نم بالوں کے ساتھ باہر آیا۔ تولیے سے بال خشک کرتے ہوئے وہ چند لمحے رکا، سامنے منیزہ کو دیکھا۔جھکی پلکیں، خاموش آنکھیں، مگر دل میں ایک پورا طوفان تھا۔ وہ آہستہ قدموں سے اس کے پیچھے آیا اور پیچھے سے بانہوں میں بھر لیا۔
منیزہ چونکی نہیں۔ شیشے میں رائد کا عکس دیکھتے ہی اس کے لبوں پر ہلکی سی مسکراہٹ آ گئی۔
“شکریہ رائد، میرے ساتھ یہ سفر کرنے کے لیے، مجھے اتنے خوبصورت جادو دکھانے کے لیے، اور نکاح کے دن کیے گئے ہر وعدے کو نبھانے کے لیے۔”
چند لمحے خاموشی رہی۔ صرف سانسوں کی آواز تھی۔ پھر منیزہ نے آہستہ آہستہ وہی لفظ کہے جن میں اس کا دل بسا تھا۔
“یہ جگہیں بھی خوبصورت ہیں، مگر تمہارے ساتھ ہوں تو ہر منظر جادو سا لگتا ہے۔”
رائد نے اس کے ہاتھوں کو مضبوطی سے تھاما، شیشے میں اس کی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے بولا۔
“تمہارے ساتھ ہر لمحہ سفر، ہر نظر۔۔۔میری زندگی کا سب سے حسین تحفہ ہے۔”
منیزہ کی آواز بھر آئی۔
“رائد، تمہاری موجودگی سے یہ جگہیں زندہ ہو گئی ہیں۔”
رائد نے اس کے ماتھے پر اپنی پیشانی ٹکا دی۔
“تم ہو تو ہر منظر، ہر لمحہ مکمل ہے۔ میری دنیا تم سے شروع ہوتی ہے اور تم پر ختم ہوتی ہے۔”
پھر اس نے اسے آہستہ سے اپنے رخ پر موڑا، آنکھوں میں مستقبل کے خواب سجے تھے۔
“اب ہم اپنے نئے گھر چلیں گے، بیگم وہ گھر جو ہمارا آشیانہ ہوگا، جہاں ہم اپنی چھوٹی سی دنیا بسائیں گے،
جہاں ہر دیوار ہماری ہنسی سنبھالے گی، اور ہر کونا ہماری محبت کا گواہ ہوگا۔
اور میں وعدہ کرتا ہوں۔۔۔
ہر چھٹی میں تمہیں دنیا کی خوبصورت جگہیں دکھاؤں گا۔ ایک اچھا مرد صرف نکاح نہیں کرتا، وہ اپنے وعدوں کی حفاظت بھی کرتا ہے۔ اور رائد جانتا ہے کہ اپنے وعدے کیسے نبھائے جاتے ہیں۔” منیزہ کی آنکھیں نم ہو گئیں۔
“مجھے اپنے گھر سے دوری کا ڈر ہے۔” رائد نے نرمی سے اس کا چہرہ تھاما اور مسکرایا۔
“اداس مت ہو۔۔۔ آج ہم خوشی خوشی پرواز کریں گے۔تم جہاں ہو، وہی میرا گھر ہے۔”
اس نے محبت سے منیزہ کے ماتھے پر بوسہ دیا، چند لمحے بعد اسے خود سے جدا کیا مگر ہاتھ اب بھی مضبوطی سے تھاما ہوا تھا۔
————–
Click On this Link Below To Download novel:
Khezish By Nazish Munir Complete-NC
📱 Download Our Android App
Read all novels offline, get notifications, and enjoy a better reading experience!
