Summary
کہانی ہے قلم کی بہتی سیاہی کی ، لفظوں کے اس کھیل کی جس نے کئی زندگیاں اجاڑ دیں۔اندھیروں سے لڑنے والوں نے ہار مان لی۔
Syaahi by Afeera Complete Novel
Genre: Psychological thriller
Instagram I’d: @afeeraah.1
Description:
کہانی ہے قلم کی بہتی سیاہی کی ، لفظوں کے اس کھیل کی جس نے کئی زندگیاں اجاڑ دیں۔اندھیروں سے لڑنے والوں نے ہار مان لی۔
Promotion scene:
“کون یقین کرے گا ایک مریض کا؟” اس کی دکھتی ہر نس سے واقف تھا وہ۔ وہ جانتا تھا کب کون سا وار کہاں کرنا ہے۔ “ایک ہی کتاب آئی ہے تمہاری اور لوگوں کو تمہاری ذہنیت کا اندازہ ہو چکا ہے۔ میں سالوں سے لکھ رہا ہوں۔ بال سفید کر چکا ہوں اپنے۔ مجھ پر کون انگلی اٹھائے گا؟” وہ جانتا تھا مریض کا لفظ اس سے برداشت نہیں ہوتا۔ اس لفظ کو سن کر اس کا ردعمل کیسا ہوگا وہ یہ بھی جانتا تھا۔اور وہ یہی چاہتا تھا۔ کمرے کے ایک طرف خود غرضی تھی اور دوسری طرف خوف۔
“میں مریض نہیں ہوں۔” وہ قلم کو اٹھانے کے لئے نیچے جھکا تھا۔ چہرے کی ہوائیاں اڑ گئیں تھیں۔ ہاتھ کانپنا شروع ہو گئے تھے۔
“کیا فائدہ جھوٹ بولنے کا۔” وہ واضح طور پر اس کی حالت کا مذاق اڑا رہا تھا۔
احراز واپس پلٹا تھا۔ منصور کے چہرے پر مسکراہٹ گہری ہوئی تھی۔ وہ اپنا کام کر چکا تھا۔ اب جو کام رہتا تھا اسے احراز خود کرے گا۔ اس کے نزدیک یہ واحد مصیبت تھی اور وہ اس سے چھٹکارا پا چکا تھا۔ مگر ایک مصیبت اس کے لئے سات سمندر پار کرکے آنے والے تھی جس سے وہ بے خبر تھا۔
Click On this Link Below To Download novel:
TAP HERE TO DOWNLOAD COMPLETE NOVEL
📱 Download Our Android App
Read all novels offline, get notifications, and enjoy a better reading experience!











Leave a Reply