Weham By Syeda Hina Jaffari PDF Download
Genre:psychological thriller
Status:complete
Description ( in Urdu):
وہ بارش میں مکمل طور پر بھیگ چکی تھی۔۔۔ دسمبر کی ٹھٹھرتی شام میں وہ گھر سے باہر کھڑی کھڑکیاں بجتے دیکھ رہی تھی۔۔۔
ششش۔ ۔۔شاید یہ میرا وہم ہے ۔۔ کھڑکیاں ضرور ہوا سے کھل رہی ہیں۔۔۔ جھولا تیزی سے ہلنا شروع ہوگیا تھا اور زنگ لگے لوہے کی آواز اسے خوفناک بنا رہی تھی۔۔۔ سالار۔۔ اس کے لبوں سے نکلا تھا
اس کا دماغ اسے ماضی میں لے جا رہا تھا۔۔۔
سالار ۔۔۔ آپ کا دماغ کام کر رہا ہے کیا۔۔۔ وہ چھتری لیے باہر آئی تھی جہاں سالار بارش میں بھیگتا جھولے جھول رہا تھا۔۔۔
ہا ہا ہا حمیرا ۔۔۔ تم بھی آؤ نا بھیگتے ہیں۔۔ سالار نے اسے اشارہ کیا تھا
میں پاگل ہوں نا۔۔ دسمبر کی بارش میں بھیگوں گی۔۔۔
جس طرح چائے کے عاشق سخت گرمی میں بھی چائے نہیں چھوڑ سکتے اسی طرح بارش میں بھیگنے کا جنون یہ تھوڑی دیکھتا کہ یہ بارش گرمی کی ہے یا سردی کی۔۔۔
سالار ہنس رہا تھا۔۔ اس کی ہنسی۔۔ اس کی خوبصورتی ۔۔ کوئی لڑکی بھی اسے دیکھ کر یہی سوچتی کہ کیا ایسے لڑکے بھی دنیا میں موجود ہیں کہ جن کی ہنسی دیکھتے ہی اپنا غم بھول جائے ۔۔۔
جب آپ رات کو چھینکیں گے نا اور بوڑھوں کی طرح سینے پر ہاتھ رکھ کر کھانسیں گے نا تب میں پوچھوں گی۔۔۔ حمیرا نے کہا
حمیرا میرا دل کرتا ہے کہ ۔۔۔ سالار جھولے سے اٹھا تھا۔۔۔
حمیرا نے سوالیہ نظروں سے اسے دیکھا تھا۔۔۔
کہ میں تمہیں بھی اس بارش میں ۔۔۔ سالار آگے بڑھا تھا۔۔
آپ ایسا کچھ نہیں کریں گے حمیرا اندر کی طرف بھاگی تھی۔۔۔ اور سالار اس کے پیچھے بھاگا تھا۔۔۔
Download Link is given below: