ديکھيں ۔۔۔۔آپ کا اور ميرا کسی بھی طرح ميچ نہيں بنتا۔۔ضروری نہيں کہ ماضی ميں بھائ نے جو کچھ کيا اسکا کفارہ ادا کرنے کے لئے ہميں قربانی کا بکرا بنايا جاۓ” واہب دونوں ہاتھ ٹيبل پر رکھے۔ انگلياں آپس ميں پھنساۓ سوچ سوچ کر بول رہا تھا۔
گاہے بگاہے نگاہ اٹھا کر اسکے بے پرواہ چہرے پر بھی ڈال ديتا تھا۔
“پھر ” واہب کے رکتے ہی وہ ايسے بولی جيسے وہ اسے کوئ خبر يا کہانی سنا رہا ہے۔ واہب نے اب کی بار تنی ہوئ نظريں اسکے ہو کيرز جيسے ايٹی ٹيوڈ پر ڈاليں۔
“پھر کا کيا مطلب ہے۔” وہ کڑک لہجے ميں بولا۔
“يہ سب آپکے خيالات ہيں۔ جبکہ ميرے خيالات بالکل مختلف ہيں۔۔ميرے لئے ميرے ماں باپ کی زبان اور مرضی سے بڑھ کر کچھ نہيں” راديا نے قطيعت بھرے لہجے ميں کہہ کر اسکا انکار کرنے کا ہر جواز رد کيا۔ اور اپنے لہجے سے باور کروايا کہ وہ اسکا ساتھ نہيں دے گی۔
“مجھے اس سے کوئ مطلب نہيں کہ وہ کس سے ميری شادی کرواتے ہيں۔ وہ چاہے آپ ہوں يا کوئ اور۔۔ آپ کو کوئ مسئلہ ہے تو اپنے پيرنٹس کو انکار کريں۔ مجھے يہ سب سنانے کا کوئ فائدہ نہيں ہے” وہ پھر سے بے لچک لہجے ميں اسکی آخری اميد کو بھی روندتے ہوۓ بولی۔
“آپ بڑی ہيں مجھ سے ايک دو نہيں پورے پانچ سال۔۔سوچيں لوگ کيا کہيں گے۔۔” واہب نے اسے اموشنلی بليک ميل کرنا چاہا۔
اسی اثناء ميں ويٹر انکے قريب مينيو کارڈ رکھنے آيا۔
“سنو بھائ” راديا نے يکدم اس ويٹر کو مخاطب کيا۔
“جی ميم” وہ مودب ہو کر کھڑا ہوگيا۔
“ہم دونوں ميں سے تمہيں کون بڑا اور کون چھوٹا لگتا ہے” جس سنجيدگی سے اس نے سوال کيا ويٹر تو ويٹر واہب اسکی جرات پر بھونچکا رہ گيا۔
“کيا بکواس ہےيہ” واہب يکدم آہستہ آواز ميں غرايا۔
“نہيں پوچھنے ميں حرج نہيں” وہ کندھے اچکا کر بڑے آرام سے بولی۔
“جاؤ يار آپ۔۔۔ ان کا دماغ ٹھکانے پر نہيں ہے” واہب نے دانت کچکچکا کر اسکی معصوم صورت کو ديکھا۔
ويٹر بيچارہ پريشان صورت لئے واپس چلا گيا۔
JOIN OUR WHATSAPP CHANNEL
Welcome to NOVELSCLUBB! Thanks for visiting..
Novelsclubb is a newly launched website specially designed for social media writers and readers. Novelsclubb’s aim is to provide best quality pdf for writers and readers for free. NOVELCLUBB web offers the best types of novels. This site has a vast collection of Urdu novels where you will find good and quality material to study without vulgarity and bold content.
If you want to publish your novel, article, afsana on our website contact us on our given contacts pages.
Instagram: @novelscclubb
F.B: novelsclubb
Whatsapp:03257121842
Gmail: novelsclubb@gmail.com
Download Link is given below:
ONLINE READ:
PDF DOWNLOAD LINK: