NovelsClubb

"Club Of Quality Content!"

Daastan e Muhabbat By Cellina Faisal Complete

Daastan e Muhabbat By Cellina Faisal Complete

Genre: soft romance , friendship, family issues, suspense
Description:
یہ داستان ہے ایک ایسے بندھن کی جہاں خاموشی لفظوں سے زیادہ بولتی ہے۔ یہ ناول گہرے دوستوں کے گرد گھومتا ہے جنہوں نے مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ نہ چھوڑا۔ یہ داستان ہے ضد اور جذبات کی ، دوستوں کے ہنسی مزاق کی ، شکوہ ، روگ ، پچھتاوا اور محبت کی ۔ وقت ، حالات اور شک ان کے تعلق کو بار بار آزمائش میں ڈالتی ہے۔ لیکن سچی دوستی اور چاہت ہر امتحان میں خود کو منواتی ہے۔
Instagram I’d: talesbycfx
Promotion scene :
“زویا؟” وہ اس کی آواز پر یکدم اچھلی۔ زویا نے اس کی طرف دیکھا اور یکدم سکون کا سانس لیا
“مجھے کچھ کہنا تھا.” وہ ذرا جھجکتے ہوئے بولا تو زویا نے اس کی۔طرف سوالیہ نظروں سے دیکھا وہ کہنا نہیں چاہتا تھا پھر بھی خود کو کہنے سے نہیں روک سکا
“تم۔۔ تم اچھی لگ رہی ہو زویا۔” زویا یکدم پزل ہوئی ایک لمحے کو گڑبڑائی اور مسکرا دی
“شکریہ آپ بھی اچھے لگ رہے ہیں۔” زویا سوچے سمجھے بغیر چہرہ دوسری جانب موڑ کر بولی
“میں تو ہمیشہ ہی لگتا ہوں۔”
کیا اعتماد تھا اس کے لہجے میں ، زویا نے نگاہ اٹھا کر اس کو دیکھا تو چند لمحے دیکھتی رہی ازلان بھی اسی کی جانب دیکھ رہا تھا وقت جیسے تھم گیا۔ وہ دونوں ایک ساتھ وہاں موجود تھے جیسے دنیا سے ان کا کوئی تعلق نہ ہو زویا کو اس کی شہد رنگ آنکھیں جانے کیوں اچھی لگتی تھی ؟ اتنی کہ وہ بے بس ہوئی اسے یوں آزلان کی آنکھوں میں نہیں دیکھنا چاہیے تھا بلاآخر وہ ایک نتیجے پر پہنچی اور زویا نے یکدم نظریں چڑائی
“بس یہی کہنا تھا ؟” کچھ نہ سمجھ آنے پر وہ عجیب سی بات کر گئی
ازلان نے غور کیا وہ اس سے نظریں چڑاتی تھی ازلان کو اس کا یوں نظریں چڑانا بے حد پسند تھا
“اور بھی کچھ کہنا تھا کیا ؟” وہ مسکراتے ہوئے بولا زویا اقبال کو ازلان شاہ مسکراتے ہوئے بے ءد خوبصورت لگا تھا
“نہیں۔۔ بس۔۔ نہیں کچھ نہیں۔۔ میں ذرا آتی ہوں.” وہ کنفیوز ہونے لگی
وہ اپنی خفت کو چھپاتے یہ کہہ کر چلی گئی اس کا دل بے تحاشہ دھڑک رہا تھا ازلان کے الفاظ سادہ تھے مگر ان کا اثر گہرا تھا زویا نے محسوس کیا ازلان شاہ اس کے دل کی دہلیز کو پار کر چکا تھا

Click On this Link Below To Download novel:

TAP HERE TO DOWNLOAD COMPLETE NOVEL

📱 Download Our Android App

Read all novels offline, get notifications, and enjoy a better reading experience!

Download Now Our Android App

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *